Skip to content

ساہیوال میں مفت آٹے کے لیے مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ساہیوال میں مفت آٹے کے لیے مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مفت آٹے کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ذرائع کے مطابق ساہیوال کے قائد اعظم اسٹیڈیم میں مفت آٹے کی فراہمی کے دوران رش کے باعث واقعہ پیش آیا۔

ریسکیو سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 2 خواتین جاں بحق اور 45 شہری زخمی ہوئے۔ 19 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ سانحہ ناقص انتظامات کے باعث پیش آیا اور واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔

اس سے قبل مفت آٹے کی جدوجہد کے دوران 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *