جھوٹا طوطا

In افسانے
December 31, 2020

ایک گاؤں میں ایک زمیندار رہتا تھا جو اپنی زمین پر فصل اگا کر گزارا کرلیتا تھا۔اسکے زمین میں کوئی جانور چلا جائے،یہ ہر گز اسے منظور نہ تھا۔س نے ایک طوطا پالا ہوا تھا اور وہ طوطا بات بھی کر سکتا تھا۔اس نے اپنے طوطے کو ایک ہی نصیحت کی تھی کہ زندگی میں کبھی جھوٹ نہیں بولنا۔طوطے نے بھی اس سے وعدہ کیا کہ وہ جھوٹ ہرگز نہیں بولے گا۔زمیندار کا ایک پڑوسی بھی تھا جس کے پاس کچھ جانور تھے اور اسے جانور پالنے کا بہت شوق تھا۔

ایک روز ایسے ہوا کہ زمیندار کے پڑوسی کی بکری اسکے زمین میں چلی گئی اور اسکی فصل کو نقصان پہنچایا،جس پر زمیندار نے بکری کو کھیتوں سے بھگایا اور پڑوسی کے ہاں پیغام بھیجوایا کہ اپنے جانوروں کا خیال رکھے اور اگر آئندہ کوئی بھی جانور اسکے زمین میں آیا تو وہ وہ اسے اسکے حوالے نہیں کرے گا۔ ایک دو روز بعد ایک دفعہ پھر پڑوسی کی بکری زمیندار کے کھیت میں چلی گئی۔بکری کو دیکھتے ہی زمیندار کو غصہ آیا اور وہ بکری اپنے لے گیا۔اس نے سوچا کہ بکری کو ذبح کر لیتا ہوں،چنانچہ اس نے بکری ذبح کر دیا اور طوطے کو بھی گوشت کھلایا۔ پڑوسی بکری ڈھونڈتا رہا لیکن اسے بکری نہ ملی۔آخر کار اسنے زمیندار کے گھر جاکر معلومات لینے کا فیصلہ کیا چونکہ وہ اسے پہلے ہی دھمکی دے چکا تھا۔

پڑوسی فوراً اسکے گھر چلا گیا۔اپنی بکری کے بارے میں دریافت کیا تو زمیندار نے کہا کہ بکری کو میں نے نہیں دیکھا۔طوطا یہ بات سن کر پڑوسی سے بولا کہ بکری کو اسکے مالک نے ذبح کیا ہے۔جس پر پڑوسی نے زمیندار سے کہا کہ آپکا طوطا کبھی بھی جھوٹ نہیں بولتا۔لہٰذا میری بکری کی قیمت آپ نے ادا کرنی ہے۔زمیندار نے جواب دیا کہ طوطا جھوٹ بول رہا ہے۔اس بات پر دونوں میں تکرار ہوئی اور آخر میں زمیندار نے کہا کہ اسے کل تک کا وقت دیا جائے،وہ ثابت کر دیگا کہ طوطا جھوٹ بولتا ہے۔دونوں اس بات پر متفق ہوئے اور پڑوسی گھر چلا گیا۔ رات کو زمیندار نے طوطے کو لوہے کی بالٹی میں باندھ کر بالٹی کو کسی دوسرے لوہے سے مارنے لگا اور بالٹی سے زور سے آواز آنے لگی جیسے کہ آسمانی بجلی کے گرنے سے آتی ہے۔

اگلے روز پڑوسی،زمیندار کے کےگھر گیا اور اسے طوطے کو جھوٹا ثابت کرنے کا کہا۔زمیندار کمرے میں داخل ہوا اور طوطے کو بالٹی سے نکال کر پڑوسی کے کےپاس آیا۔اس نے پڑوسی سے کہا کہ طوطے سے پھوچو کہ رات کو کیا ہوا تھا۔سوال پوچھتے ہی طوطے نے جواب دیا کہ رات کو تیز بارش ہو رہی تھی اور آسمانی بجلی بھی باربار گر رہی تھی،آسمانی بجلی کی آوازوں نے مجھے سخت پریشان کردیا۔یہ سنتے ہی زمیندار پڑوسی سے کہنے لگا کہ دیکھا! طوطا جھوٹ بول رہا ہے،حالانکہ رات کو بارش نہیں ہوئی۔یہ سن کر پڑوسی نے زمیندار سے معافی مانگی اور گھر کیلئے روانہ ہوا۔
زمیندار نے طوطے کی زبان کاٹ دی اور اسے دور چلے جانے کیلئے چھوڑ دیا۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram