نیوز فلیکس کے پڑھنے والو اسلام علیکم, امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے. آج ہم بات کریں گے یورک ایسڈ کے بارے میں کہ کےسے یہ ہمارے جسم میں داخل ہوتا ہے اور کیا نقصانات کرتا ہے اور اس کا خاتمہ کیسے کیا جائے. تو وقت ضائع کئے بغیر چلتے ہیں عنوان کی طرف. دوستو یورک ایسڈ وہ زیادہ تر گھروں میں پائی جاتی ہے اور بہت لوگ اس کی وجہ سے پریشان ہیں. دوستو یورک ایسڈ خوراک کے ذریعے ہمارے جسم میں داخل ہوتا ہے اور خون کے ذریعے گردوں سے ہوتا ہوا پیشاب کی نالی سے باہر نکل جاتا ہے.
اور جب ہم فاسٹ فوڈز کھاتے ہیں اور چکنائیاں کھاتے ہیں اور بدپریزی کرتے ہیں تو اس کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے اور اس کو جسم سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ملتا تو یورک ایسڈ جوڑوں میں بیٹھ جاتا ہے جس کی وجہ سے ہماری ہڈیاں اور جوڑوں میں درد ہونا شروع ہوتا ہے اور ہڈیوں کی شکل تبدیل ہونا شروع ہو جاتی ہے. جب آپ سو کر اٹھیں تو تھکاوٹ اور جسم میں درد محسوس ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں. اب میں آپ کو یورک ایسڈ کے خاتمے کیلئے گھریلو اور آسان ٹوٹکہ بتاتا ہوں. اسے ہر بندہ استعمال کر سکتا ہے. اس کے لئے ہمیں چاہیے لوکی, کالی مرچ اور اجوائن.
Also Read:
سب سے پہلے اجوائن کو ہلکا سا بھون لیں اور اسکا پاؤڈر بنا کر ایک باول میں رکھ دیں, پھر لوکی کو اچھی طرح صاف کر لیں لوکی اتنی ڈالیں گراءینڈر میں کہ ایک گلاس جوس بن جائے پھر اس جوس میں ایک چٹکی اجوائن کا پاؤڈر اور دو چٹکی کالی مرچ پسی ہوئی اس جوس میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور صبح ناشتے کے ساتھ باقاعدگی سے استعمال کریں. دو ہفتے میں فرق نظر آئے گا. نیز جتنا زیادہ ہو سکے ہلکا گرم پانی کا استعمال بھی عمل میں لائیں. اور استعمال کے بعد کمنٹ میں ضرور بتائیے گا.
ریمڈی : ایک گلاس لوکی جوس, ایک چٹکی اجوائن پاوڈر اور دو چٹکی کالی مرچ پاؤڈر.