گیس کی قلت آئندہ موسم سرما کے دوران صارفین کو پریشان کرے گی، کیونکہ ملک میں سپلائی کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔
اس سال سردیوں میں گھریلو صارفین کے لیے بھی گیس کی بڑی قلت کا خدشہ ہے۔ سوئی ناردرن اور سدرن میں گیس کا شارٹ فال 1.2 بلین کیوبک فٹ تک بڑھ سکتا ہے۔ سیکرٹری پٹرولیم نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کو سیزن کے دوران روزانہ 16 گھنٹے گیس کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔
موسم سرما کے دوران ایس ایس جی سی ایل نیٹ ورک پر گیس کی 200 سے 300 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کا اندازہ ہے۔