Skip to content

میری زندگی کا واضح مقصد انسانیت کے لیے کام کرنا ہے: شاہد آفریدی

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے باز، آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میری زندگی کا اصل مقصد انسانیت کے لیے کام کرنا ہے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بہت سے انسان وزیراعظم بننے کی خواہش کرتے ہیں اور وزیر اعظم بننے کی خواہش کو پورا کرنے کا مقصد وہ انسانیت کی فلاح کا کام بتاتے ہیں

لیکن وہ حقیقت میں وزیراعظم بننا چاہتے ہیں لیکن مجھے وزیراعظم بننے کا کوئی شوق نہیں اور نہ ہی میں وزیراعظم بننا چاہتا ہوں انہوں نے کہا کہ جو انسان انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے میرے نزدیک وزیراعظم وہی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کشمیر میں نجی ہوٹل میں کشمیر پریمیئر لیگ کے اونٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں بھرپور حصہ لینا چاہیے اور اس اس کے لیے بھرپور ساتھ دینا چاہیے تاکہ یہ یونٹ مزید آگے بڑھ سک۔ انہوں نے کشمیر پریمیئر لیگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا میں برانڈ ایمبیسڈر ہوں اور کشمیر پریمیئر لیگ کی نمائندگی میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ انہوں نے کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کا وعدہ کیا اور کہا کہ وہ کشمیر میں نئے ٹیلنٹ کو ڈھونڈیں گے اور آگے لے کر آئیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے لیکن یہاں پر کسی نے کشمیر کو سپورٹ نہیں کیا لیکن اب میں کشمیر کو سپورٹ کروں گا اور یہاں پر کرکٹ کے علاوہ صحت کے حوالے سے بھی کشمیر کو بھرپور امداد کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں کرونا وائرس کے موقع پر لوگوں کی راشن وغیرہ سے مدد کر رہا تھا تو پاکستان کے بہت زیادہ لوگوں نے کہا کہ یہ سیاست میں آکر وزیراعظم بننا چاہتا ہے اس لئے لوگوں کے سامنے راشن دینے کا دکھاوا کر رہا ہے حالانکہ ایسا بالکل نہیں تھا میں کوئی وزیر اعظم بننے کی خواہش نہیں رکھتا اور نہ ہی میں وزیراعظم بننا چاہتا ہوں میں صرف لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں اور میرے نزدیک وزیراعظم وہ نہیں جو سیاست میں آ کر ووٹ سے وزیراعظم بنے بلکہ میرے نزدیک وزیراعظم وہ ہے جو لوگوں کی فلاح و بہبود اور اچھے کام کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم تو تین یا چار سال کے لئے ہوتا ہے لیکن جو انسان اچھے کام کرتا ہے اور لوگوں کے لئے بھلائی کے کام کرتا ہے وہ ہمیشہ کے لیے زندہ رہتا ہے انہوں نے خود کو وزیراعظم کہتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کے لئے بھلائی کا کام کر رہا ہوں اس لئے میں اب وزیراعظم ہوں ان لوگوں کے لئے جن کے لیے میں فلاح و بہبود کا کام کر رہا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *