وزیراعظم شہباز شریف پرامید ہیں کہ سعودی عرب پاکستان میں 9 سے 10 بلین ڈالر کی آئل ریفائنری قائم کرے گا۔
وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ کے دوران سعودی حکومت سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی درخواست کی۔ شہزادہ سلمان نے بھی سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
شہزادہ سلمان نے مزید کہا کہ ان کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں اور وہ آئل ریفائنری سمیت مزید منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔ آئل ریفائنری کے منصوبے پر 2019 میں اتفاق ہوا تھا لیکن گزشتہ 3 سالوں کے دوران مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔