*میرا* *سوہنا* *نبی* صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
تحریر: مسز علی گوجرانوالہ
وہ صبح ربی کی سحر کا اجالا
وہ جس کو بہاروں نے صدیوں میں پالا
جسے حق نے خود آپ سانچے میں ڈھالا
وہ جس نے اندھیروں سے ہم کو نکالا
وہ برکت کا پردہ
وہ رحمت کا اجالا
وہ آدم تا عیسیٰ
سبھی کا حوالہ
فلک چاند سورج
ستارے گواہ ہیں
وہ آیا ہے جس نے
جہاں کو سنبھالا
وہ ہر معجزے میں نبیوں سے اعلیٰ
توحید رب کی
سنانے ہے آیا
وہ امت کو سینے سے
لگانے ہے آیا
وہ آباد کرنے جہاں آ گیا
وہ سب کی خوشی کاسامان آ گیا
یہ کون آ گیا
وہ کسری کے کنگرے
گرے جا رہے ہیں
یہودی بھی دیکھو
مرے جا رہے ہیں
یہ کون آ گیا
جمال معلی،کمال تعالیٰ
نگاہوں کی جنت
نبوت کا تا لا
بڑی معتبر ہے
ذات نبی
میرا سوہنا نبی
حنیل مخزومی کے حوالے سے روایت کی جاتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی رات کسری کا محل زلزلہ کی وجہ سے ہلا اور اس محل کے چودہ کنگرے زمین بوس ہو گئے ۔ایرانی دیوتاؤں کی آگ جو ایک ہزار سال سے مسلسل جل رہی تھی بجھ گئی۔ایران میں سوا جھیل خشک ہو گئی یہ اتنی وسیع جھیل تھی کہ اس میں بادبانی جہاز تیرا کرتے تھے ۔آسمان کو شہاب ثاقب سے محفوظ کر دیا گیا۔
سنہ571عیسوی میں ربیع الاول اپریل کے مہینے میں صبح صادق کے وقت عرب کے معزز ترین خاندان میں معزز ترین شخص عبدالمطلب کے ہاں پوتا پیدا ہوا۔دادا اس پوتے کو خوشی میں خانہ کعبہ لے گئے اور اپنے پوتے کا نام ،،محمد صلی اللہ علیہ وسلم ،،رکھا۔ محمد کے معنی ہیں سب سے زیادہ تعریف کیا گیا ۔عربوں کے لیے یہ نام با لکل نیا تھا۔ لوگوں نے حضرت عبد المطلب سے یہ نام رکھنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے۔ وضا حت کی کہ ،،۔میری خواہش ہے کہ میرے پوتے کی دنیا میں سب سے زیادہ تعریف ہو،تاریخ شاہد ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے سب سے زیادہ تعریف کیے گیے انسان ہیں ۔
تاریخ ڈھونڈے گی اگر ثانی محمد
ثانی تو بڑی چیز ہے سایہ بھی نہ ملے گا
حب رسول صل اللہ علیہ وسلم ہمارا جینا ہے اور آپ کی محبت کی خاطر مرنا ہمارے لیے اعزاز ہے۔آپ ہمیں اپنی زندگیوں سے زیادہ عزیز ہیں ایک پیالہ جسے ہمارے محبوب رسول نے استعمال کیا تھا آپ پر اللہ کی ان گنت رحمتیں ،بے شمار درود و سلام ہوں اس کو برٹش میوزیم سے چچنیا لایا گیا اسے ایک ریاست کے سربراہ سے زیادہ پروٹوکول دیا گیا ہم مسلمان اپنی آنکھوں سے بہتے ہوئے آنسوؤں کے ساتھ ان خوش نصیب لوگوں پر رشک کرتے ہیں جنہیں اس پيالے میں پانی پینے کی سعادت حاصل ہوئی ان کے لبوں نے ان جگہوں جو چھوا ہو گا۔ جہاں رحمت العالمین کے مبارک لبوں نے چھوا تھا
یہ اللہ تعالیٰ کی خاص نوازش اور رحمت ہے کہ اس نے اپنے آخری نبی اور رسول کو ہمیں صرا ط مستقیم کی طرف ہدایت دینے کے لیے بھیجا تاکہ ہم جہنم کی آگ سے بچ جائیں ان کا پیروکار ہونا ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ اے اللہ ہمارے نبی پر بے انتہا درود و سلام بھیج۔آمین،ہمارے نبی پر جو ہم سے بہت محبت کرتے ہیں اور ہمیں ان کا پکا اور راسخ پیروکار بنا دے،اے اللہ تو ہم سے راضی ہو جا اور ہمارے نبی کو بھی ہم سے راضی کر دے ۔اے اللہ ہم خوش ہیں تُجھے اپنا رازق مان کر،اسلام کو اپنا دین ما ن کر،اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا نبی اور ہادی ما ن کر۔ با با جی صما م رح فرماتے ہیں
محمد دا رتبہ پا کوئی نئیں سکدا
جہاناں دی رحمت کہا کوئی نئیں سکدا
چن انگلی دے نال
دو ٹکڑے کر کے
وکھا کوئی نئیں سکدا
روڑاں نوں کلمہ پڑھا
کوئی نئیں سکدا
محمّد د ا رتبہ پا
کوئی نئیں سکدا
اللہ تعالی نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتم المرسلین کی حیثیت سے انتخاب کیا اور سلسلہ نبوت کا آپ پر اختتام کیا آپ کو مقام محمود اور حوض کوثر عطا کیا ۔اللّٰہ تعالی نے زمانوں پر محیط اپنے دین اسلام کی تکمیل آپ پر کی۔ آپ وہ انعام کی گئی ہستی ہیں، جن کی آمد کے متعلق اللہ سبحانہ وتعالی کی نازل کردہ تمام آسمانی کتابوں میں بشارتیں دی گئی ہیں۔ تمام انبیاء کو ایک ایسی دعا دی گئی تھی جس کو پورا کرنے کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا تھا ۔تمام انبیاء نے سوائے رسول اللہ کے اپنی اس دعا کو دنیا میں استعمال کر کیا تھا ۔ ہمارے نبی نے اس دعا کو آخرت کے لیے محفوظ کر رکھا ہے۔ آپ اس دعا کو اپنے گناہ گار پیروکار وں کی بخشش اور جہنم کے عذاب سے نجات کے لیے مانگیں گے ۔
اے اللہ ہم شرمسار ہیں ،ہمارے نبی کو سب سے بلند مرتبہ عطا کر ۔اے اللہ ہم اپنے آپ سے شرمندہ ہیں کہ ہم نے رسول اللہ کی محبت کا حق ادا نہیں کیا جس طرح کرنے کا حق تھا ۔ اے اللہ ہمارے نبی پر بے حد و شمار درود سلام بھیج۔اے اللہ ہمارے اخلاقی معیار کو بلند کر دے تا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم سے راضی ہو جائیں۔ آمین
Ma Sha allah
Very nice
Mashallah ????
excellent
Mashallah