اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی تجویز پیش کیے جانے کے باوجود وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حال ہی میں پیٹرولیم اشیا کی قیمتیں 31 اکتوبر تک برقرار رہنے کا اعلان کیا ہے۔
واشنگٹن میں ہونے والے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شریک اسحاق ڈار نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو سمری موصول ہوئی جس میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔