ذرائع کے مطابق، حال ہی میں لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب کو 10 سال سے تنخواہ کے انتظار میں جاں بحق ہونے والے انسپکٹر کے اہل خانہ کو تنخواہ کا چیک دینے کا حکم دیا تھا۔
مرحوم محمود علی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران صوبائی حکومت کے وکیل نے جسٹس شاہد کریم کو بتایا کہ کچھ رقم ادا کر دی گئی ہے جبکہ باقی رقم جلد ادا کر دی جائے گی۔ درخواست گزار کے نمائندے عمران رضا چدھڑ نے بیان شیئر کیا کہ گزشتہ 10 سالوں میں ایک پیسہ بھی ادا نہیں کیا گیا۔ ’’بیماری کے باوجود میرا موکل سماعت کی آخری تاریخ کو عدالت میں پیش ہوا تھا۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘سماعت ختم ہونے کے بعد وہ قصور میں اپنے آبائی شہر واپس آئے لیکن راستے میں ہی ان کی موت ہو گئی۔ افسوس کہ ان کی تدفین کے لیے ایک پیسہ بھی ادا نہیں کیا گیا۔‘‘
مزید یہ کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ متوفی کے خاندان کے فرد کو باقی آمدنی کی ادائیگی کے لیے سب کچھ کر لیا گیا ہے اور اب صرف ان کے خاندان کے ایک فرد کے انگوٹھے کا نشان درکار ہے۔
مرحوم پولیس انسپکٹر کو سروس بک گم ہونے کے بعد ان کی تنخواہ نہیں دی جا سکی۔