ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر سنا دی
اسلام علیکم..
متحدہ عرب امارات کی ایمرٹس ایئرلائن نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے شہریوں کے لیے پرکشش پیکج جاری کر دیے ہیں
ذرائع کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امارات میں مقیم پاکستانی اور دیگر غیرملکی نئے سال کے دوران اپنے وطن بھی سستے ٹکٹ استعمال کر کے جا سکتے ہیں
اور مختلف ملکوں میں سیاحت کا شوق پورا کرنے کے لئے بھی جا سکتے ہیں..
(الامارات الیوم) کے مطابق ایئر لائن کا کہنا ہے کہ دبئی سے کراچی تک کا اکانومی کلاس ٹکٹ 1055 درہم میں دستیاب ہوگا،
اسی طرح استنبول کے لئے 1605 درہم
قاہرہ کے لئے 1695
ماسکو کے لئے 1995
اور لاس اینجلس کے لئے 4995 درہم میں بُک ہو سکتا ہے ..
دبئی سے کراچی کے لیے بزنس کلاس کا ٹکٹ 4495 درہم
قاہرہ کے لیے 5995
استنبول کے لیے 8995
ماسکو کے لئے 9995
اور لاس اینجلس کے لیے 23995 درہم میں آفر کیا گیا ہے.
امارات ایئرلائن کے پیکج کے مطابق ان ریٹ میں آج سے 2فروری 2021 تک بکنگ کرسکتے ہیں اور 15جون 2021 تک سفر کیا جا سکتا ہے..
ذرائع کے مطابق سفر کی تاریخ تبدیل کرانے کے لیے لچک دار آپشن بھی ہونگے اور اس کے لیے بھی بکنگ کروائی جا سکتی ہے.
یکم فروری 2021 تک اور 15جون 2021 تک کے سفر کی بکنگ کروانے والوں کو 2000 میل سکائے واڈز کی ریایت دی جائے گی.
اکانومی کلاس کی پروازوں پر 20 ڈالرز
اور بزنس کلاس اور فرسٹ کلاس کی پروازوں کے لیے ہر 2000 میل سکائے واڈز تک 40 ڈالر ملیں گے،
دوستوں.. امید ہے کہ ایمرٹس ایئرلائن کے اس پیکجز سے بہت سارے پاکستانی فائدہ اٹھا سکیں گے۔۔
اور اللہ پاک کا شکر ھے کہ چند روز سے برادر ملک یونائیٹڈ عرب امارات سے اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں
وگرنہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد سے وہاں سے کوئی خیر کی خبر موصول نہیں ہو رہی تھی.
ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے جانے کے بعد عرب خطے پر کچھ دباؤ میں کمی آئی تو گزشتہ روز اماراتی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ ویزا فری معاہدہ معطل کر دیا،
جس سے پاکستان اور دیگر 12 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزوں کی جلد بحالی کے لیے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں..
اسی کے ساتھ مجھے دیجئے اجازت.. اور میرے آرٹیکل کو بھی شیئر لازمی کریں شکریہ
اللّه نگہبان