Skip to content

ریلوے میں چوروں کا راج، ایک سال میں 83 کروڑ 72 لاکھ کا سامان چوری

ایک سال کے دوران پاک ریلوے کے 8 کروڑ 72 لاکھ 60 ہزار مالیت کے قیمتی سامان کی چوری اور نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان ریلوے کی مالی سال 2020-21 کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران 83 کروڑ 72 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا قیمتی سامان اور اشیاء چوری یا گم ہو گئیں۔

آڈٹ رپورٹ میں محکمہ کے مالیاتی بیان میں نقصان کو ریکارڈ کرنے اور اس کی وصولی کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ ریلوے انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا گیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے، اس حوالے سے ڈی اے سی کو نہیں بتایا جا سکتا۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ اشیاء کی گمشدگی اور چوری انتظامیہ کی نااہلی ہے۔ مزید برآں تحقیقات کے بعد غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *