اسرائیل کی جانب سے امریکا پر پریشر ڈالنا شروع کر دیاکہ وہ ایران سے دوبارہ جوہری معاہدہ کرنے سے بازرہےاور اس حوالے سے اسرائیلی آرمی چیف نے ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیاجس سے خطے میں خوفناک جنگ کا خطرہ منڈلانے لگاتفصیلات کے مطابق مشرق وسطی کا خطہ جنگی خطرات کا شکار ہو سکتاہےامریکا میں ٹرمپ حکومت کے خاتمے کے بعد نئی حکومت میں جوبائیڈن انتظامیہ دوبارہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہےاس ضمن میں اسرائیل نے امریکا کو اس ڈیل سے باز رکھنے کے لئے اقدامات کرنے کا سلسلہ شروع کردیا-
مختلف میڈیا رپوٹس کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنے کے لئےنئےمنصوبے تیارکرنے کی ہدایت دیتے ہوئےاپنی ہی فوج کو ممکنہ ایران پر حملےکی تیاری کا حکم دے دیااسرائیلی آرمی چیف کا مزید کہناتھا کہ ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کی صلاحیت کسی صورت نہیں ہونی چاہیےاسکے لئے ان پر دباؤبرقرار رکھےگے-
اسرائیلی آرمی چیف نے امریکی صدر جوبائیڈن کو خبردارکیا کہ امریکہ (2015) کی ایران ڈیل میں دوبارہ شامل ہونے کی غلطی نہ کرےاگر امریکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں واپس آتا ہےتو یہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے بہت بڑا فیصلہ ہوگا-
اسرائیلی آرمی چیف نے اپنے ایک اور بیان میں کہا ہےکہ ہم جن ممالک کا سامنا کررہےہیں اگر ان میں سے کوئی ملک اسرائیل کے خلاف اگر کوئی قدم اُٹھاتا ہےتو ہمارےپاس دفاع کےتمام تر اپشن موجودہیں-
اسرائیلی چیف آف سٹاف کی طرف سے امریکی صدر جوبائیڈن کو بھیجی گئی ایک چٹھی میں واضع طور پر کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ ایران کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ یا کسی قسم کی ڈیل کی طرف واپس لوٹتاہے تو بہت بُرا ہوگا-
اسرائیل مشرق وسطی میں کہیں بھی کسی بھی وقت اپنے دشمن کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے مکمل طور پر آزاد ہےاسرائیل کو لبنان،شام،عراق،غزہ اور ایران کے میزائلوں سے ممکنہ حملے کا خطرہ ہے-اسرائیل کی جانب سے انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر ہم پر کسی قسم کا کوئی حملہ ہوا تو ہم بھی اُسی شدت سے بھرپور جوابی حملہ کریں گےہم لبنان اور غزہ کو متنبہ کریں گے کہ وہ جنگ شروع ہونے کی صورت میں اپنے اپنے گھروں کو چھوڑدیں-
اسرائیل آرمی چیف نے اپنی فوج کی جنگی تیاریوں کے حوالے سے کہا ہےکہ رواںسال ایک ماہ کے لئےجنگی مشقوں میں جامع بھرپور اور منظم طریقے سے جنگ کی تیاری کی تربیت دی جائے گی جس سے فوج کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا
Thursday 7th November 2024 8:38 am