اپنی زندگی میں اس انقلاب کے لیے تیار ہو جائیں۔
یہ بلاگ اپ کی کایا پلٹ دے گا۔
میں بے شمار ایسے لوگوں سے ملا ہوں جو اپنے آپ کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ اور ہر وقت اس کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔کہ جہاں بھی اس موضوع پر کوئی لیکچر یا تربیتی اجتماع ہوتا ہے وہ اس میں شرکت کرتے ہیں۔اپنے آپ کو بہتر بنانے کے موضوع پر ان کے علم میں اضافہ ہو جاتا ہے۔لیکن حیرت اور افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو پاتے بلکہ وہ کامیابی کی منزل کی طرف ایک قدم بھی اگے نہیں بڑھ پاتے اور نہ ہی ایسا ممکن ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟
ان لوگوں میں اپنا مقصد حاصل کرنے کی خواہش بھی ہوتی ہے،جذبہ بھی ہوتا ہے،وہ ہر ممکن کوشش بھی کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ناکام رہتے ہیں ۔ان کی ناکامی کی وجہ صرف یہ ہے کہ ان کو وہ راستہ ہی معلوم نہیں ہوتا جس پر چل کر وہ اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔فرض کریں کہ آپ کو کسی عمارت کی بالائی منزل پر جانا ہے۔جب تک آپ کو یہ معلوم نہیں ہو گا کہ سیڑھی کہاں ہے،آپ عمارت کی بالائی منزل تک کبھی نہیں پہنچ سکتے۔آپ عمارت کے گرد چکر لگاتے رہیں گے وقت ضائع کریں گے مگر اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔میں اپنی زندگی میں بہت سے ایسے لوگوں سے ملا ہوں جو اچھے لوگ تھے ہیں اور ہوں گے ان کے ارادے بھی اچھے تھے لیکن منزل کا راستہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے عمارت کے گرد گھومتے رہے۔
میری یہ تحریر جو آپ کے ہاتھوں میں ہے اس لیے لکھی ہے کہ آپ کو اس موضوع پر ایک تربیتی کورس دیا جائے جس پر عمل کرکے آپ دولت،صحت اور خوشی حاصل کرسکیں۔یہ تحریر آپ کی کایا پلٹ دے گی ۔اپنی زندگی میں اس انقلاب کے لیے تیار ہو جائیں۔آپ کا ہدف ہے:خود کو بدلنا اور اس موضوع پر کورس مکمل پڑھنے کے بعد انشااللہ دولت،صحت اور خوشیاں اپ کا مقدر بنیں گی۔
چھ بنیادی اصول
یہ چھ بنیادی اصول آپ کو اپنا ہدف حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔
نمبر1-روزانہ بیس منٹ کی ذہنی اور روحانی مشق کریں۔
نمبر2-روزانہ کم از کم بیس منٹ ورزش کریں۔
نمبر3-تمباکو نوشی، شراب نوشی اور ہر قسم کے نشے ترک کردیں۔
نمبر4-ہر روز کوئی ہمدردی کا کام کریں۔
نمبر5-منفی خیالات کو ترک کرکے مثبت سوچ اپنائیں اور اپنی ذات پر یقین رکھیں۔
نمبر6-بازار کی بنی ہوئی چیزیں اور کھانا نہ کھائیں۔
نوٹ فرمائیں کہ یہ اس کورس کا پہلا حصہ تھا اس موضوع پر طویل دورانیے کے بلاگ ضرور پڑھتے رہیں۔اس موضوع پر مزید بلاگ
صحت و عافیت کے آصول کیا ہیں؟
وقت ہماری تمام چیزوں سے قیمتی کیوں ہے؟
آپ کی بقایا زندگی کے ابتدائی دن؟