Skip to content
  • by

ماں کے قدموں تلے جنّت ہے ۔

شازیہ عبدالحمید (کراچی )۔
آٹھ مئی کو پوری دنیا میں ماؤں کا عالمی دن منایا جاتا ہے حالانکہ کوئی دن ماں کے بغیر نہیں ہوتا لیکن ہم نے ایک خاص دن مقرر کر لیا ہے اور اسی دن اپنی ماں کے ساتھ پیار اور محبت کا اظہار کرتے ہیں ۔آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور ہر شخص آٹھ مئی کو ماں کے بارے میں پوسٹ شیر کر رہا ہوتا ہے لیکن ایسی پوسٹ کا کیا فائدہ جو صرف آپ عوام کو دکھانے کے لئے کر رہے ہیں آپ اپنی ماں سے محبت کا اظہار کیجئے ان کا احترام کیجئے ان کے ساتھ وقت گزاریں ۔ ماں ایک ایسی عظیم ہستی ہے جسے دیکھ کر مسکرانے پر حج کا ثواب ملتا ہے۔ اب بتائیں اور کیا چاہیے آپ کو گھر بیٹھے بیٹھے ہی حج کا ثواب مل رہا ہے اور آپ کو کس چیز کی ضرورت ہے قدرکیجئے اپنی ماؤں کی ماں جیسی محبت کہیں نہیں ملتی ۔

اسلام میں عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور ماں کو سب سے زیادہ عزت دی ہے یہی وجہ ہے کہ ہر جگہ باپ سے زیادہ ماں کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے حالانکہ باپ جیسا رشتہ بھی دنیا میں کوئی رشتہ نہیں ۔ لیکن اسلام میں ماں کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ ہر اولاد اپنی ماں سے بے حد پیار کرتی ہے اور ہر ماں اپنی اولاد سے بے پناہ محبت کرتی ہے ۔ماں جیسی خالص محبت دنیا میں کہیں نہیں ملتی ماں وہ عظیم ہستی ہے جو بغیر کسی مطلب کے اپنی خوشیوں کو ایک طرف کرکے صرف اور صرف اپنی اولاد کی خوشی کے لیے اپنی زندگی کو انھیں خوش کرنے میں گزار دیتی ہے ماں وہ ہے جو اپنی تکلیف کو بھلا کر اپنے بچے کی تکلیف کو سکھ میں بدل دیتی ہے ۔جن کی مائیں زندہ ہے انہیں چاہیے کہ وہ ان کی خدمت کريں اور اپنی آخرت کو سواريں۔ ماں کی خدمت کرکے انسان نہ صرف آخرت میں بلکہ دنیا میں بھی کامیاب ہو جاتا ہے ماں کی دعائیں انسان کو فرش سے عرش تک پہنچا دیتی ہے ۔

آج کے دور میں لڑکیاں جو اپنی ماوں سے بہت بد تمیزی سے بات کرتی ہیں اور لڑکے بھی اپنی ماں سے تمیز سے بات نہیں کرتے مدرڈے والے دن واٹس ایپ پر ماں کے بارے اسٹیٹس اپ لوڈ کر رہے ہوتے ہیں کہ ہیپی مدر ڈے اور ماں کو معلوم ہی نہیں ہوتا ۔آج کی نوجوان نسل جب ماں ان سے مخاطب ہوتی ہے تو وہ ماں کی طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے اور موبائل میں مصروف رہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنی ماں کے پاس بیٹھیں ، ماں کے ساتھ وقت گزاریں اور اپنی ماں کو اہمیت دیں ۔ماں کی باتوں کو غور سے سنا کرو ان میں بڑی نصیحت ہوتی ہے جو کہ تمہارے فائدے کے لیے ہوتی ہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی ماں کی عزت کریں آج کے دور میں ہم سب کہیں نہ کہیں ہر چیز میں اپنے ماں باپ کی نافرمانی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جیسے کہ ناجائز رشتہ رکھنا ,ماں باپ کی دی ہوئی آزادی کا غلط فائدہ اٹھانا۔ دنیا کے ہر رشتے پر حد سے زیادہ بھروسہ اور ماں باپ پر بھروسہ نہ کرکے انسان جب دھوکہ کھاتا ہے تو اس وقت صرف اور صرف اس کے ماں باپ ہی اسے سنبھالتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *