Skip to content

Durood Tanjina’s benefit for every need

فضائل درود تنجینا

درود تنجیناوہ درود شریف ہے جو ہرمشکل مہم اور مصائب و آلام سے نجات دلاتا ہے۔ اس درود شریف کو تنجی بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے فضائل بے پناہ ہیں اوبزرگان دین کاباربارآزمودہ ہے. جناب غوث الااعظم رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایاکہ کوئی شخص نہایت مشکل میں پھنس گیا۔ اس نے باوضو معطر ہو کر یہ رودشریف پڑھنا شروع کیا تو اس کی مشکل بہت جلد آسان ہو گئی. جو کوئی اس درود پاک کو قبلہ رو ہوکر ادب احترام کے ساتھ ہرروز تین سو بار(۳۰۰) بار پڑھے گا، اللہ تعالی کے فضل سے اس کی سخت ترین مشکل بھی حل ہو جائے گی۔

قمرِ منیر میں ایک شخص علامہ فاکہانی نے ایک نے بزرگ شیخ موسٰی کے واقعہ کا ذکرکیا ہے کہ ہمارا قافلہ ایک بحری جہازمیں سفر کر رہاتھا۔ جہازایک بہت بڑے طوفان میں گھر گیا. ایسا دکھائی دینے لگا جیسے چند لمحوں میں جہاز ڈوب جائے گا اور اس پر سوار تمام لوگ موت کے منہ میں چلے جائیں گے .شیخ موسی فرماتے ہیں کہ افراتفری کے اس عالم میں مجھ پر نیندغلبہ ہوا اور مجھے غنودگی طاری ہو گئی ۔ اس حالت میں میں نے دیکھا کہ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اورحکم دیاکہ تم اورتمہارے ساتھی یہ درود پاک ایک ہزار مر تبہ پڑھو. میں بیدار ہوا اور ساتھیوں کو جمع کیا۔ باوضو ہوکرہم نے یہ درودشریف پڑھنا شروع کیا۔ ابھی تین سو بار ہی پڑھا کہ طوفان کا زور ٹوٹنے لگا .اور تھوڑی ہی دیر میں آسمان صاف اور سمندر پرسکون ہوگیا۔

دیدار و زیارت نبی کریم صلی اللہ تعالی کی خاطر عشاء کی نماز کے بعد ایک ہزار مرتبہ پڑھ کر سو جائیں تو انشاء اللہ تعالیٰ چالیس روز کے اندر اندر مقصد حاصل ہوگا. مصیبت پریشانی او خطرے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے روزانہ ستر(۷) مرتبہ پڑھیں ، نجات ہو گی ۔ کسی بھی تکلیف یا بیماری میں کثرت سے پڑھیں ، تریاق کا حکم رکھتا ہے۔

خاص خواہش کی تکمیل کے لیے درودِ تنجینا

اگر آپ کسی خاص خواہش کی تکمیل کا انتظار کر رہے ہیں اور انتظار کسی قیمت پر ختم نہیں ہو رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اتنی سخت جدوجہد کے بعد بھی اپنی خواہش پوری نہیں کر پا رہے تواپنی خواہش کو جلد از جلد پورا کرنے کے لیے اس خصوصی طریقہ پر عمل کریں اور نتائج سے لطف اندوز ہوں۔

کسی خاص خواہش کی تکمیل کے لیے درود تنجینا کیسے پڑھیں؟

یہ وظیفہ جب چاہیں شروع کر سکتے ہیں۔ زوال کے وقت کے علاوہ کسی بھی عام دن پر کسی مناسب وقت پر اسے کیا جا سکتا ہے

نمبر1:۔سب سے پہلے صحیح طریقے سے وضو کریں

نمبر2:پھر کوئی بھی درود پاک تین (3) مرتبہ پڑھیں۔

نمبر3:پھر سات (7) مرتبہ درود تنجینا پڑھیں۔ اگر آپ کو حفظ کرنے میں کوئی مسئلہ ہے تو بالکل بھی پریشان نہ ہوں۔ آپ یہاں سے تصویر دیکھ کر درود تنجینا پڑھ سکتے ہیں۔

نمبر4:آخر میں وہی درود پاک تین (3) مرتبہ دوبارہ پڑھیں۔

سب سے آسان اور مختصر ترین وظیفہ مکمل ہو گیا۔ اب اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت کے لیے عاجزی اور عقیدت کے ساتھ مانگیں۔ آپ کی جو بھی ضرورت اور خواہش ہو اسے اللہ تعالیٰ کے حضور احترام کے ساتھ بیان کریں۔ روتے ہوئے دل کے ساتھ اس سے دعا کریں۔اس وظیفہ کے دنوں کی کوئی مقررہ تعداد نہیں ہے۔ اس عمل کو روزانہ پڑھنا چاہیے جب تک کہ کوئی اچھا نتیجہ نہ ملے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *