Benefits of Bismillah Sharif

In اسلام
April 21, 2022
Benefits of Bismillah Sharif

بسم اللہ شریف کے فوائد

نمبر1
حضرت عبد اللہ بن مسعود سے روایت ہے کے جو کوئی بسم اللہ شریف کا ورد ہر روز بکثرت کرے انیس فرشتوں کے عذاب سے نجات پائے گا جو کہ دوزخ پر موکلہیں. بسم اللہ شریف کے الفاظ بھی انیس ہیں.

نمبر2
جب کوئی مشکل درپیش ہو تو بسم اللہ شریف کو باطہارت کامل سات سو چھیاسی بار سات روز تک پڑھیں.ہر مشکل آسان ہو گی اگر اسے ہر وقت ورد میں رکھیں تو کسی اور عمل کی ضرورت ہی پیش نہیں آسکتی.اور اگر بعد نماز فجر پندرہ سو بار جس مقصد کے لئے پڑھا جائے تووہ کام ہو جائے گا. کیونکہ اکابرین فرماتے ہیں یہی اسم اعظم ہے

نمبر3
رزق میں اضافہ کے لیے ترک حیوانات کر کے بسم اللہ شریف کو دریا کے کنارے بعد نماز فجر ہزار مرتبہ اور بعد نماز مغرب اول آخر اکتالیس بار درود شریف کے ساتھ بارہ ہزار مرتبہ پڑھیں .انتہائی مجرب ہے

نمبر4
تسخیر حکام اور حصول دولت کے لیے جمعرات کو روزرکھیں اور چھوہارے سے افطار کریں. اور بعد نماز مغرب بسم اللہ شریف ایک سو اکیس بار پڑھیں اور جب سونے کے لیے لیٹ جائیں تو نیت روزے کی کریں اور بسم اللہ پڑھنا شروع کر دیں یہاں تک کے پڑھتے پڑھتے سوجائیں. جب صبح ہو اور جمعہ کا روز ہو تو نماز فجر پڑھ کر بسم اللہ شریف کو ایک سو اکیس بار پڑھیں اور اس طرح پڑھیں کہ بسم اللہ کو زعفران اور گلاب سے اس طرح لکھیں.

ب س م ا ل ل ہ ا ل ر ح م ن ا ل ر ح ی م

اور اپنے بازو پر باندھ لیں. آپ کا وقار سب کے دلوں میں ہو گا.بسم اللہ پڑھنے والے کو چاہیے کہ نقش کی حفاظت اپنی جان سے زیادہ کریں۔

خیر و برکت پانے کا سہل نسخہ ، ہر کام کا آغاز “بسم اللہ الرحمن الرحیم“ سے کیجیئے۔ ”

بسم الله الرحمن الرحیم کے فضائل و فوائد ۔

ہرمشکل اور ہر حاجت کے لیے:۔

جو شخص” بسم الله الرحمن الرحیم” بارہ ہزار مرتبہ اس طرح پڑھے کہ ہر ایک ہزار پورا کرنے کے بعد درود شریف کم از کم ایک مرتبہ پڑھیں. اور اپنے مقصد کے لیے دعا مانگیں۔ پھر ایک ہزار اس طر ح پڑھ کر اپنے مقصد کے لیے دعا مانگے اس طر ح بارہ ہزار پورا پڑھے تو انشاء الللہ ہر مشکل اور ہر حاجت پوری ہوگی۔

بسم اللہ کے حروف کے عدد786ہیں .جو بھی اس عدد کے موافق سات روز تک متواتر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر اور اپنے مقصد کے لیے دعا کرے گا تو انشاء اللہ اس کامقصد پورا ہو گا۔

تسخیر قلوب:۔

جو شخص بسم اللہ الرحمن الرحیم چھ سو مرتبہ لکھ کر اپنے پاس رکھے ، تولوگوں کے دلوں میں اس کی عظمت و عزت ہوگی۔کوئی اس سے بدسلوکی نہ کر سکے گا۔

حفاظت از آفات:۔

جوشخص محرم کی پہلی تاریخ کو 100 مرتبہ پوری بسم اللہ الرحمن الرحیم کسی کاغذ پر لکھ کراپنے پاس رکھ لے گا وہ ہر طرح کی آفات اور مصائب سے دور رہے گا۔

ظالم پر غلبہ :۔

کسی ظالم کے سامنے 50 مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر جانے سے اللہ تعالی اس کو مغلوب کردیں گے

زہن اور حافظہ تیز کرنے کے لیے:۔

سات سو چھیاسی (786) مر تبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پانی پر دم کر کے طلوع آفتاب کے وقت پینے سے ذہن کھل جائے گا اور حافظہ قوی ہو جائے گا۔

حفاظت اولاد: ۔

جس عورت کے بچے زندہ نہ رہتے ہوں وہ بسم اللہ الرحمن الرحیم 61 مرتبہ لکھ کر تعویزبنا کر اپنے پاس رکھے ، تو بچے محفوظ رہیں گے۔

دردسر کے لیے:۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم 21 مرتبہ لکھ کر درد سر والے کے گلے یا سر پر باندھ دیں ، تو درد سر جاتا رہے گا۔

مالی پریشانی سے بچنے کے لیے: ۔

اگر ہر نماز کے بعد بعد سورہ فاتحہ سمیت بسم اللہ الرحمن الرحیم 21 مرتبہ پابندی سے پڑھ لیا کریں تو آپ کبھی بھی مالی پریشانی سے دوچار نہیں ہوں گے

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram