حضرت پیر پنجر سرکار رحمۃ اللہ علیہ (پاکستان کی ایک معروف نورانی و روحانی شخصیت)

In اسلام
January 03, 2021

آج میں آپکو جس معروف ہستی کے بارے میں بتانے والا ہوں وہ پاکستان کی ایک بہت بڑی روحانی ہستی ہیں۔ میں نے پچھلے کئی سالوں سے حضرت کی باتوں کا بہت زیادہ دلچسپی سے مطالعہ کرتا رہتا ہوں۔ میں اپنے مالک حقیقی کا شکر گزار ہوں کہ اس نے ہمیں اتنی معزز ہستیوں سے نوازہ ہے۔ اللہ کے پیارے رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے کہ مومن اللہ کے نور سے دیکھتا ہے!

پاکستان میں اللہ کے برگزیدہ بندے سلسلہ وار چلتے آئے ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ لوگ انگی زندگی میں انکی قدر نہیں کرتے جتنی انکے مزارات میں جانے کے بعد کی جاتی ہے۔ حضرت پیر پنجر سرکار رحمۃ اللہ علیہ نے جو بات بھی اپنی مبارک زبان سے کہی ہے وہ دنیا نے اپنی کھلی آنکھوں سے سچ ہوتی دیکھی ہیں۔ جن میں شہہ سرخیاں پاکستان کی معروف سیاسی ہستیوں کے بارے میں ڈیڈ لائنز ہوں یا عمران خان کا کے پی کے میں حکومت بنانے اور ہنگامی سربراہ کے طور پر سامنے آنے اور مشرف کے جانے، نوازخاندار کی سیاست کے خاتمے اور زردار کے جیل جانے کی خبریں ہوبہو سچ ہوئیں ہیں اور مزید ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

پیر پنجر سرکار نے 2021 کے بارے میں بہت ساری پیشنگوئیاں کر رکھی ہیں۔ اور سب سے اہم غزوہ ہنڈکی پیشنگوئی ہے جو کہ حالات ہمیں اُس طرف جانے نظر بھی آرہے ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستانی عوام ابھی بھی خواب غفلت میں ہے۔ اس ملک کی عوام کو اقبال، قائد، بھٹو، اور خادم حسیان رضوی جیسے لیڈر اللہ نے عطاء فرمائے ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ان سب کے جانے کے بعد ہی لوگوں کو انکی قدر معلوم ہوئی ہے۔میری آپ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ ان ہستیوں کی حیات میں ہی ان کی قدر کریں!خدا ہمیں ان عظیم ہستیوں کی بھرپور خدمت و اطاعت کرنا نصیب فرمائے۔ آمین!

اگر آپ کو میری تحریر پسند آئے اور آپ اس طرح کی مزید تحاریر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنی رائے کا اظہار 03001436692پر کومنٹس کے ذریعے ضرور کیجیئے گا۔ شکریہ والسلام!

/ Published posts: 16

میرا نام احمد حسن ہے اور میرا تعلق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے ایک چھوٹے شہر دائرہ دین پناہ سے ہے۔ مجھے نئی چیزین سیکھنے اور سکھانے کا بہت شوق ہے۔

Facebook
1 comments on “حضرت پیر پنجر سرکار رحمۃ اللہ علیہ (پاکستان کی ایک معروف نورانی و روحانی شخصیت)
    نجیب احمد

    پیر پنجر صاحب کی پیشن گوئیاں غلط ثابت ھو رھی ھیں ۔ خصوصا شہباز شریف کی 5 نومبر سے 5 دسمبر کے درمیان حکومت ختم ھونے والی پیشنگوئی جسمیں انہوں نے دعوی کیاتھا کہ اگرغلط ثابت ھو تو ان کاگریبان پکڑاجائے
    اب کیا کیاجائے

Leave a Reply