وہ لوگ جن کی دعا قبول نہیں کی جاتی

In اسلام
January 18, 2021

وہ لوگ جن کی دعا قبول نہیں کی جاتی

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ کوئی لمحہ اور کوئی گھڑی ایسی نہیں جو دعا سے خالی گزری ہو۔تخلیق آدم علیہ السلام کے بعد سب سے پہلی عبادت جواز حضرت آدم علیہ السلام کو سکھائی گئی وہ دعا ہی تھی۔

نمبر1:حرام کھانے والے کی دعا قبول نہیں ہوتی۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کا کوئی چیز قبول نہیں کرتا بے شک اللہ تعالی نے مومنوں کو ایسی چیز کا حکم دیا ہے جس کا حکم رسولوں کو دیا چنانچہ ارشاد فرمایا اے رسول! پاک چیز کھاؤ اور نیک عمل کرو۔ اللہ ارشاد فرماتا ہے اے لوگو جو ایمان لائے ہو کھاؤ اس پاک رزق جو ہم نے تم کو دیا ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کا ذکر کیا جو طویل سفر کے غبار آلود اور گندے بالوں کے ساتھ حج کے لئے آتا ہے۔ دونوں ہاتھ آسمان کی طرف پھیلا کر دعا کرتا ہے۔ اے میرے رب! اے میرے رب! اور حال یہ ہے کہ اس کا کھانا پینا پہننا سب حرام مال سے ہے حرام مال سے ہی پرورش کیا گیا ہے ایسے شخص کی دعا کیسے قبول کی جائے گی۔

نمبر2:گناہ اور قطع رحمی کی دعا کرنے والوں کی دعا قبول نہیں ہوتی۔
نمبر3:غفلت اور لاپرواہی سے دعا کرنے والے کی دعا قبول نہیں۔
نمبر4: زانی کی دعا قبول نہیں ہوتی۔
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “اللہ تعالی رات کو روزانہ پکارتا ہے کوئی مجھ سے کوئی دعا مانگنے والا ہے میں اس کی دعا قبول کروں۔ اور اللہ تعالی ہر دعا کرنے والی مسلمانوں کی دعا قبول فرماتا ہے۔ سوائے زانیہ کے جو اپنی شرم گاہ کے ذریعے( غیر مرد )کو سیراب کرتی ہے۔”

نمبر5: نیکی کا حکم دینا اور برے کاموں سے روکنے کا فرض ادا نہ کرنے والوں کی دعا قبول نہیں کی جاتی۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے امر بلمعروف( نیکی کا حکم دے) اور نہی عن المنکر( برے کاموں سے روکنا) کرتے رہو ورنہ عنقریب اللہ تم پر اپنی طرف سے عذاب نازل کر دے گا پھر تو مجھ سے دعا کرو گے اور وہ تمہاری دعا قبول نہیں کرے گا۔ اللہ تعالی ہم سب کی دعاؤں کو اپنی بارگاہ رحمت میں قبول و منظور فرمائے۔ آمین ثم آمین جزاک اللہ خیراً کثیرا

/ Published posts: 19

؛أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ.؛

Facebook