Skip to content

Surah Ikhlas’ s sincerity and scholarship while sleeping at night

حضرت انس ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت فرماتے ہیں جو شخص روزانہ دو سو مرتبہ” قل ھواللہ احد” پڑھے تو اس کے پچاس سال کے گناہ مٹادیئے جاتے ہیں البتہ اس پر اگر قرض ہو تو وہ معاف نہیں ہوتا جب تک ادا نہ کرے، یا صاحب حق معاف نہ کرے ۔

روزانہ دو سو مرتبہ سورہ اخلاص رات کو جب سونے کے لئے جائیں تو پڑھ لیجئے. اول آخر آپ نے درود ابراہیمی لازمی پڑھ لینا ہے .درود شریف پڑھنے کےبعد سورہ اخلاص کو 200 مرتبہ پڑھ لیجئے ہمارے پچاس سال کے گناہ مٹادیئے جائیں. ایک اور حدیث ہے حضرت انس ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت فرماتے ہیں کہ

جو شخص سوتے وقت دائیں کروٹ پر لیٹ کر” سو مرتبہ قل ھو اللہ احد” پڑھے تو قیامت کے دن اللہ اس سے فرمائیں گے اے میں بندے دائیں جانب سے جنت میں داخل ہوجا.

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا

سب جمع ہوجاؤ تمہیں ایک تہائی قرآن سناؤں گا۔ جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جمع ہوگئے تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم تشریف لائے اور “قُلْ هُوَ اللّہ اَحَدٌ” پڑھی اور ارشاد فرمایا یہ سورۃ ایک تہائی یعنی تیسرا حصہ قرآن کے برابر ہے۔

ایک آدمی کوسورہ الاخلاص سے بہت محبت تھی اور اس محبت کی وجہ سے وہ اس سورت کو ہر نماز کی قراء ت کے اختتام پر پڑھتے تھے، اللہ تعالیٰ نے اس کی اس سورت سے محبت کی وجہ سے اسے جنت میں داخل کر دیا۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے اس صحابی کے متعلق جو امام تھے اور ہر نماز میں قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ ضرور پڑھا کرتے تھے۔ اور جب ان سے اس کا سبب در یافت کیا گیا تو کہا: مجھے اس سورت سے بے حدمحبت ہے۔ فرمایا:

اس شخص کو خبر دے دو کہ بے شک اللہ تعالیٰ بھی اس شخص سے محبت کرتے ہیں۔

ایک اور حدیث میں ایک صحابی کا واقعہ آیا ہے کہ وہ ہمیشہ اور سورتوں کے ساتھ سورۂ اخلاص ہر رکعت میں ضرور پڑھا کرتے تھے، جب ان سے اس کا سبب دریافت کیا گیا تو انھوں نے کہا: مجھے اس سورت سے بہت محبت ہے تو اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا:

اس سورت کی محبت ہی تم کو جنت میں داخل کردے گی۔

ایک اور حدیث سورۃ اخلاص کی فضیلت ایسے بیان ہوئی ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک شخص کو صدقِ دل سے” قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ “پڑھتے ہوئے سنا تو فرمایا:

اس شخص کے لیے جنت واجب ہو گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *