فرعون نےماں کے سینے پر اس کی کمسسن بچی کو قتل کیا اور۔۔۔۔

In اسلام
July 11, 2021
فرعون نےماں کے سینے پر اس کی کمسسن بچی کو قتل کیا اور۔۔۔۔

فرعون کے محل میں ایک خادمہ تھی جو اس کی بیوی اور بیٹیوں کے بال سنوارتی تھی۔ وہ ایک دن فرعون کی بیٹی کے بالوں میں کنگھی کررہی تھی کہ کنگھی اس کے ہاتھوں سے گر گئی۔ زمین سے کنگھی اٹھاتے ہوئے اس نے اللہ کا نام لیا تو فرعون کی بیٹی نے حیران ہوکر پوچھا کہ کیا تم موسی کے رب پر ایمان لائی ہو؟ جب بات کھل گئی تو پھر وہ انکار کیسے کرسکتی تھی۔ لہذا اس نے کہا ہاں میں موسی اور اس کے رب پر ایمان لائی ہوں۔

فرعون کی بیٹی نے کہا صبر کرو میں ابھی تیرا بندوبست کرتی ہوں۔ چنانچہ وہ بھاگ کر اپنے باپ کے پاس گئی اور کہا کہ وہ عورت جو ہمارے محل میں کام کرتی ہے وہ موسی کو نبی مان چکی ہے اور اللہ پر ایمان لائی ہے۔ اب آپ نے جو خدائی کا دعوی کیا ہے اس کا کیا ہوا؟ فرعون نے کہا کہ میں ابھی اس کو ٹھیک کردیتا ہوں۔ فرعون نے اسی وقت دربار لگایا اور عورت کو بلا کر کہا کہ تم ابھی مجھ سے رجوع کرو ورنہ ہم تم کو قتل کردیں گے۔ وہ کہنے لگی تو جو کرسکتا ہے کرلے۔ فرعون کو پتہ چلا کہ اس کی دودھ پیتی بچی ہے چنانچہ اس نے عورت کو چومیخا کروایا یعنی زمین پہ لٹا کر اس کے دونوں ہاتھوں اور پیروں پر کیل گھاڑ دیئے۔ تکلیف سے وہ ہل بھی نہیں سکتی تھی فرعون نے اس کو کہا اب بتاو تمہارا رب کون ہے؟ وہ عورت بولی کہ رب تو بس اللہ ہے۔

فرعون نے کہا کہ اس کی بیٹی کو لایا جائے۔ اس کی بیٹی کو لایا گیا اور اس کے سینے پر ڈال دیا گیا۔ تو اس بچی نے اپنی ماں کا دودھ پینا شروع کردیا۔ فرعون نے کہا اگر تم اب بھی نہ مانی تو اسی حالت میں تیری بچی کو قتل کردوں گا۔ اس عورت نے کہا میں کسی بھی حالت میں اپنی بات سے نہیں ہٹ سکتی۔ چنانچہ اسی حالت میں یعنی ماں کے سینے کے اوپر ہی اس کی بچی کو ذبح کردیا گیا۔ اور بیٹی کا سارا خون اپنی ماں کے وجود میں پھیل گیا۔ فرعون نے کہا کہ بچھو لاؤ۔ اس زمانے میں دشمن کو سزا دینے کےلئے بڑے بڑے بچھو، سانپ اور شیر پالے جاتے تھے۔ بچھو کو اس کے وجود پر چھوڑ دیا گیا اور یوں زہریلے بچھو نے اس کو کاٹنا شروع کیا۔ بچھو نے اس کو اس قدر کاٹا کہ اس کی موت وہیں پر ہوگئی۔

ذرا سوچیں اللہ کے نام کےلئے اس نے خود کی اور اپنی معصوم بچی کی قربانی دی لیکن اپنی زبان سے اللہ کا نام ختم نہیں ہونے دیا۔ کیا گزری ہوگی اس کے دل پر جب اس کی معصوم دودھ پیتی بچی کو اس کے سینے کے اوپر اس کی نظروں کے سامنے ذبح کردیا گیا۔ ہم کو دین کےلئے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی، کوئی خاص قربانی نہیں دینی پڑی۔ اسی لئے ہمارے پاس دین کی قدر نہیں ہے۔

اللہ تعالٰی ہم سب کو دین اسلام پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

/ Published posts: 4

If you likes my posts then search my channel on youtube "Saadullah Khan Voice " and subscribe. Thanks