ہلدی اپنے اندر جادوئی خوبیاں رکھنے والا ایک مصالحہ ہے اور اس کا باقاعدگی سے استعمال نہایت حیرت انگیز نتائج دے سکتا ہے۔ایک چمچہ ہلدی میں چوبیس کیلوریز، چکنائی، فائبراور پروٹین پایا جاتا ہے۔ اس میں معدنیات اور فولاد بھی -وافر مقدار میں پایا جاتا ہے- ہلدی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے۔ ہلدی کو زمانہ قدیم سے بھارتی اور چینی ثقافت میں مختلف دواؤں میں بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اس کا سب سے حیران کن فائدہ زخموں کو بھرنا ہے۔یہ ہر طرح کے درد میںافاقہ اور کمی لانے میں معاون ہے، جبکہ زخم لگنے، یا کسی آپریشن کے بعد ہلدی کو دودھ میں ملا کر استعمال کرنے سے زخموں کو جلد مندمل کیا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے روز صبح ایک گلاس پانی میں ایک چٹکی ہلدی ملا کر پینے سے آپ سارا دن توانائی سے بھرپور رہیں گے۔ روز صبح ہلدی کا استعمال آپ کو دن بھر تھکن، سستی اور غنودگی سے محفوظ رکھے گا۔
ایک گلاس پانی میں ایک چٹکی ہلدی، اور ذائقہ بہتر کرنے کے لیے ایک چمچ شہد ڈال کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ہلدی کی صرف ایک چٹکی کو کھانوں میں ملا کر اسے اپنی غذا کا حصہ بنایا جاسکتا ہے اور اس میں چھپے تمام فوائد مکمل طور پر حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ ہر ثقافت کے اپنے مصالحے اور جڑی بوٹیاں ہوتے ہیں جو غذائی اعتبار سے کسی پاور ہاﺅس سے کم نہیں ہوتے۔ جب میں یہ مضمون لکھ رہی تھی تو اس وقت میں تھوڑی سی ہلدی کے ساتھ سبزیوں کا شوربہ بنانے کی تیاری کر رہی تھی تاکہ موسمی نزلہ زکام کی روک تھام کرسکوں، کیونکہ میں صحت کے معاملے میں حفظِ ماتقدم کے اصولوں پر یقین رکھتی ہوں۔ ہلدی قدرتی طور پر جراثیم کش خصوصیات سے بھرپور ہے اور خراشوں، زخموں اور جلنے وغیرہ کے لیے انتہائی مفید ہے۔ یہ ایک فوری مرہم کا کام بھی کرتی ہے
ہلدی کا ایک اور اہم فائدہ یہ ہے کہ خون کے لوتھڑوں کی روک تھام اور زخم پر لگانے کی صورت میں نئے خلیات کی افزائش میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ میں ہلدی کو بہت پسند کرتی ہوں کیونکہ یہ جگر کی صفائی کو ممکن بناتی ہے. ہماری روزمرہ کی زندگی میں ہم بہت زیادہ کھا پی لیتے ہیں اور خوراک، ہوا، ذاتی نگہداشت اور گھریلو مصنوعات کے نتیجے میں بہت زیادہ زہریلے مواد جیسے کیمیکلز، کیڑے مار ادویات، آلودہ پانی، بھاری دھاتوں وغیرہ کے اثرات میں آتے ہیں۔ یہ زہر ہمارے جگر، گردوں اور خاص طور پر شمحی بافتوں (فیٹ ٹشوز) میں جمع ہو تے رہتے ہیں۔ ان زہریلے مواد کا انبار کاربوہائیڈریٹس، پروٹینز اور غذائیت کو ہضم کرنے میں مزاحمت کرتا ہے۔
ماڈرن پاکستانی خوراک پراسیس فوڈز سے بھرپور ہے جن میں حد سے زیادہ نمک اور سڑے ہوئے تیل کا استعمال کیا جا رہا ہے جو جسم کے اندر جلن اور دیگر نقصانات کا باعث بنتے ہیں جن سے وقت گزرنے کے ساتھ الرجی، دمہ اور جوڑوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ ان غذاﺅں کا تعلق یادداشت کھونے، کینسر، امراض قلب، موٹاپے اور ڈپریشن سے بھی جوڑا جاتا ہے۔ ہلدی ایک سادہ سی چیز ہے جو ہر گھر میں موجود ہے- ہلدی بلڈ شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے، دن بھر میں توانائی کی سطح کو برقرار رکھنے اور خوشگوار مزاج کے لیے مدد دیتی ہے۔
Pingback: Easy Home Remedies for Neck Muscle Pain - نیوز فلیکس