Skip to content

سکیبیز (خارش)

سکیبیز کیا ہے؟
سکیبیز ایک جلدی بیماری ہے ۔ جو ننھے نائٹ کی وجہ سے ہوتی ہے۔یہ ایک قابلِ علاج بیماری ہے۔ لوشن یا کریم لگانے سے اسکا علاج ہو سکتا ہے۔اسکے مائٹ کو (سارکوپٹیز سکییبیائی ) کہتے ہیں۔ یہ بیماری ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہو جاتی ہے۔

مائٹ کسے کہتے ہیں؟
مائٹ آٹھ ٹانگوں والے پیراسائٹ ہوتے ہیں جبکہ حشرات کی چھ ٹانگیں ہوتی ہیں۔ یہ بالکل چھوٹے ہوتے ہیں۔ انکی لمبائی ایک ملی میٹر کا تیسرا حصّہ ہوتی ہے۔یہ جلد میں گھسٹتے ہیں تو بہت زیادہ خارش ہوتی ہے۔ سکیبیز والے مائٹ آنکھ سے نظر نہیں آتے۔یہ جلد کے اندر رہتی ہیں ۔ جلد کے باہر زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ سکتی۔

علامات:
اس میں شدید خارش ہوتی ہے۔ رات کے وقت زیادہ خارش ہوتی ہے۔ ریش یا خارش کی صورت میں ہی ہم انکو دیکھ سکتے ہیں۔

خارش : یہ عموماً انگلیوں کے درمیان سے شروع ہوتی ہے اور پھر پورے جسم پر پھیل جاتی ہے۔یہ خارش رات کو اور گرم پانی سے غسل کے بعد زیادہ ہو جاتی ہے۔

ریش: خارش ہونے کے بعد جلد ہی ریش ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ ریش جسم کے کسی بھی حصے پر ظاہر ہوسکتا ہے۔ جو جلد کو داغدار سرخ اور ابھرا ہوا بنا دیتا ہے۔ ریش ران کے اگلے حصے،پیٹ، بغل، عورتوں میں نپل کے گرد عام طور پر زیادہ رونما ہوتے ہیں۔

کھجانا : کھجانے سے جلد کو معمولی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بعض دفعہ اس نقصان زدہ جلد میں بیکٹیریل انفیکشن بھی ہوجاتا ہے ۔ اس انفیکشن کو سیکنڈری انفیکشن کہتے ہیں کیونکہ یہ نقصان زدہ جلد پر ہوتا ہے۔ انفیکشن میں متاثرہ جلد گرم محسوس ہوتی ہے۔سوج جاتی ہے ، سرخ ہوجاتی ہے اور دکھتی ہے۔

احتیاط:
اسکا علاج ادویات سے زیادہ احتیاط کرنے سے کیا جاتا ہے۔ اسکی احتیاط درج ذیل ہیں

1: مریض کے کپڑوں کو دھوپ میں ضرور رکھیں۔
2: مریض کے بستر کو بھی دھوپ میں لازمی لگائیں۔
3: کپڑوں کو ہمیشہ استری کر کے پہنیں۔
4: زیادہ ملنے سے گریز کریں کیونکہ یہ ایک سے دوسرے میں منتقل ہو سکتی ہے۔
5: صفائی کا خاص طور پر خیال رکھیں۔
6: اپنی غذا میں بادی چیزیں کم کردیں۔
7: فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں۔
8: چاول اور بڑے کے گوشت بھی کم استعمال کریں۔
9: سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کریں۔

علاج:
اسکے علاج میں بہت سی ادویات استعمال کی جاتی ہیں۔
ہومیوپیتھک میں سلفر،تھوجا، سورائنم وغیرہ۔
ایلوپیتھک میں مختلف اینٹی بائیوٹک ادویات اور خارش کم کرنے والی ادویات استعمال کی جاتی ہیں۔ خاص طور پر (سکیبیان لوشن، لوٹریکس کریم) زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔

نوٹ:
ادویات علامات کے مطابق ہوتی ہیں اس لیے اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں ۔ اور ہمیشہ اپنے ڈاکٹر سے تشخیص کروائیں۔

(محمد احمر)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *