Skip to content

الودع 2020 خوش آمدید 2021 |نئے سال کو کس طرح منایا

ویلکم ویلکم ویلکم
نا قابل فراموش سال کا اختتام دنیا بھر میں سال 2021 کے آنے کی خوشی کواپنے منفرد اندازوں میں بھر پورمنایا، کہیں آتش بازی، کہیں بھنگرے ڈالے گئے توکہیں فیملیوں نے اکٹھے ہو کر پارٹیاں کیں۔البتہ کرونا وائرس کی وجہ سے کچھ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر لوگوں نے آتش بازی اور مختلف رنگوں کی سجاوٹوں سے سال 2021 کو خوش آمدید کہا۔اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوے اس سال کو اپنے لیے کارمد ثابت ہونے کے لیے دعائیں کی ہیں۔

تمام لوگوں نے اس بار دیکھا کہ جیسے پہلے نئے سال کو منایا جاتاتھا اس سال اس طرح نہیں منایا گیا اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ کرونا وائرس نے 18لاکھ سے زائد انسانوں کو نگل لیا۔جیسا کہ آپ کو باخوب اس بات کا علم ہے کہ جب سے مایوس سال 2020کا آغاز ہوا تھاتب سے کرونا وائرس نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیااور سارا سال نہ کہ پاکستان بلکہ ہر ملک کی تباہی کا سبب بنا۔اس کرونا نے بہت سے خاندانوں کوبے گھر کیا ہے۔اور تواور ہرملک معشیت، تعلیمی وغیرہ نظام کو بہت متاثر کیاہے بہت سی جانوں اپنی لپیٹ کا نشانہ بنایا ہے۔سال2021 کا دنیا بھر میں اس امید سے اچھے طریقہ سے خوش آمدید کیا گیاہےکہ اس سال تمام ملکوں کے حالات ہر لحاظ سے قدرے بہتر نظر آئیں گےاورہر ملک کرونا شکست دینے میں کامیاب ہوگا۔اور اللہ پاک تمام اسلامی ممالک کو مزید ترقی عطا فرمائے۔

پاکستان میں نئے سال کا کا جشن
جہاں ہر ملک نے نئے سال کا خیر مقد م اچھے اور پر مسرت انداز سے کیا ہے اسی طرح پاکستان کے تمام شہروں لاہور،سیالکوٹ،فیصل آباد،اسلام آباد وغیرہ میں سال 2021 کی آمد کی خوشی میں لوگوں نےایس او پیز کو مدنظر کرتے ہوئے خوب جشن منایا اور لائٹوں سے کچھ شاہراہ کو بھی سجایا۔سیالکوٹ میں بھی نیاسال کا بھر پور طریقہ سے خوش آمدید کیا جبکہ سیالکوٹ میں گھنٹہ گھر کو بہت خوبصورت انداز سے لائٹوں سے سجایا۔اسکے ساتھ ساتھ لاہوری بھی کسی سے کم نہں ہیں لاہور میں بھی لوگوں نے اپنے اپنے انداز سے سال 2020 کو خیر باد کیا اور سال 2021 کو خوش آمدید کی۔اس سال کے لیے ملک بھر میں بہت سی دعائیں کی گئی اور ساتھ میں نیک خواہشات کا بھی ذکر کیا گیا کہ اللہ تعالی ملک پاکستان کو اس سال میں کرونا وائرس سے پاک کرکے ترقی فرمائیں۔

رک جائیں جو کچھ دیر
تو ہم بیٹھ کے دم لیں
بدلتے ہی چلے جاتے
ہیں حالات مسلسل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *