Skip to content
  • by

کیلا کھانے کے حیرت انگیز فائدے

کیلا دنیا کا قدیم ترین اور معروف ترین پھل ہے۔یہ ایسا پھل ہے جو ہر موسم میں ملتا ہے اور اتنا کم قیمت ہے کہ ہر ایک کی قوت خرید میں ہوتا ہے۔ کیلا زبردست غذائی صلاحیت رکھتا ہے۔توانائی ریشے بنانے والے عناصر ،پروٹیو،وٹامنز اور معدنیات کا جو امتزاج اس میں پایا جاتا ہے،وہ بہت کن کسی دوسرے پھل میں ہوتا ہے۔کسی بھی دوسرے تازہ پھل کے مقابلے میں کیلا کیلوریز کی مقدار اور کم تر رطوبتوں کے اجزا سے مالا مال ہوتا ہے۔

دودھ کے ساتھ کیلا ایک مکمل متوازن غذا بن جاتا ہے۔اس میں پائی جانے والی پروٹین اعلیٰ درجے کی ہوتی ہے۔جس میں تین انتہائی ضروری امینو ایسڈ موجود ہوتے ہیں۔کیلا اور دودھ ایک دوسرے کو مثالی انداز میں ایسے غذائی اجزا مہیا کرتے ہیں جو انسانی بدن کے لیۓ بہت ضروری ہوتے ہیں۔ہر روز کیلے کھانے کے بہت سے فوائد ہیں ، لیکن کیلے کھانے کی 4 ممنوعات کو دھیان میں رکھیں .کیلے روزمرہ کے لوگوں کے لئے بہت مقبول پھل ہیں ، نہ صرف اس لئے کہ کیلے کا ذائقہ اچھا ہے ، اس میں جسم کو درکار بہت سے غذائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں

  روزانہ کیلے کھانے کے فوائد

نمبر1. کیلے کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کی روک تھام یا علاج ہوسکتا ہے

کیلے پوٹاشیم سے مالا مال ہیں ، لہذا وہ ضرورت سے زیادہ سوڈیم آئنوں اور بلڈ پریشر کو کم کرسکتے ہیں۔ ایک اور آئن جو بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے کیلشیم ہے ، لہذا اگر آپ کیلے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر کیلشیم سے بھرپور دودھ کے ساتھ جوسیر میں ڈال دیتے ہیں تو یہ ایک اینٹی ہائپرٹینسیس کا بہترین کپ بن جائے گا۔

نمبر2.قوت مدافعت میں اضافہ اور کینسر سے بچاؤ

کیلے میں پروٹین ٹی سیل تفریق کو متحرک کرسکتا ہے اور جسم کے کینسر سے بچنے والی قوت مدافعت کو بڑھا سکتا ہے ، اور یہ دوسرے پروٹینوں کے برعکس ، معدے کی نالی میں براہ راست جذب ہوجائے گا ، لہذا اس سے کینسر کے مخالف اثرات زیادہ موثر ہوتے ہیں۔

نمبر3. قبض اور اسہال میں فائدہ

کیلے قبض اور پیچش دونوں امراض میں بہت فاہدٔہ مند ہیں۔کیونکہ یہ اسہال میں بڑی أنت کی کارکردگی کو بہت بناتے ہیں۔ان کے ذریعے بڑی آنت میں پانی کی زیادہ مقدار جذب ہو کر اجابت کو با قاعدہ بناتی ہے .پکے ہوئے کیلے کا ملیدہ تھوڑے سے نمک کے ساتھ استعمال کرنا پیچش کا مفید علاج ہے۔کیلے کو دہی نیں ملا کر کھانے سے بھی پیچش میں آرام أجاتا ہے

نمبر4: انتڑیوں کی بیماریاں اور السر کا علاج

کیلا اپنے گودے اور ساخت کی بدولت انتڑیوں کی بیماریوں میں ایک عمدہ غذا ہے۔اس میں ایک مرکب پایا جاتا ہے جو معدے کے السر میں بہت مفید ہے .کیلا ہی صرف ایسا پھل ہے جو کچی حالت میں بھی استعمال کرنے پر معدے کے پرانے السر پر پریشانی پیدا نہیں کرتا۔یہ تیزابیت کو ختم کر کے السر کی خراش کو کم کرتا ہے۔اس کے استعمال سے معدے کی دیواروں پر محفوظ تہہ جم جاتی ہے جس کی وجہ سے السر جلدی مندمل ہو جاتا ہے۔

نمبر5. وزن کم کرنے کے کے لیۓ کیلے کا استعمال

کیلا موٹے لوگوں کے لیۓ اس لیۓ بھی مفید ہے کیونکہ اس میں سوڈیم بلکل نہیں ہوتا۔کیلے اور بالائی اترے ہوۓ دودھ پر مشتمل غذا وزن کم کرنے میں معاون سمجھی جاتی ہے۔یہ غذا اس وقت تک جاری رکھی جاۓ جب تک مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو جائیں۔

نمبر6. حیض کی بے قاعدگی

کیلے کے پھل پکا کر دہی کے ساتھ کھانے سے حیض کی بے قاعدگیاں ختم ہو جاتی ہیں۔ان میں تکلیف کے ساتھ حیض اور کثرت حیض شامل ہیں۔کیلے کا پھول پرو گیسٹرون ہارمون کی افزائش کرتا ہے جس سے خون کا اخراج کم ہو جاتا ہے۔

نمبر7: زخم اور جلی ہوئی جلد۔

خوب پکے ہوئے کیلوں کو مسل کر پیسٹ بنا لیا جاۓ ۔اس پیسٹ کو جلی ہوئی جلد اور زخموں پر کپڑے میں رکھ کر باندھنے سے مندمل ہونے کا عمل تیز اور مؤثر ہو جاتا ہے۔اس کا استعمال فوری تسکیں دیتا ہے۔کیلے کے نوخیز پتے مسکن ہوتے ہیں۔ان کو سوجن اور أبلوں پر لگانا أفاقہ دیتا ہے۔

نمبر8: فوری توانائی فراہم کرتا ہے۔

جب جسم تھکا ہوا ہے تو کیلے کھانے سے جسمانی طاقت کو فوری طور پر بحال کیا جاسکتا ہے۔اسی ہی وقت میں ، کیلے میں کیمیائی مادہ سیرٹونن ہوتا ہے جو گیسٹرک السروں کو روک سکتا ہے ، لہذا یہ گیسٹرک ایسڈ کے ذریعہ گیسٹرک میوکوسا کی محرک کو دور کر سکتا ہے۔
باکسنگ کے دوران جب وقفہ ہوتا ہے تو کھلاڑیوں کو کیلا کھانے کے لیۓ دیا جاتا ہے تاکہ فوراً توانائی بحال ہو۔

نمبر9: خون کی کمی

کیلوں میں چونکہ آئرن کا عنصر پایا جاتا ہے۔اس لیۓ یہ خون کی کمی کے امراض میں اچھا علاج ثابت ہوتے ہیں۔ان کے باقاعدہ استعمال سے ہیمو گلوبن خون کے سرخ ذرات کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔

نمبر10: خالی پیٹ پر کیلے کھانے سے پرہیز کریں

ہم کہتے ہیں کہ کیلے کو بطور کھانا استعمال کیا جاسکتا ہے ، لیکن وہ خالی پیٹ پر زیادہ مقدار میں نہیں کھا سکتے ہیں۔ کیونکہ کیلے میں پوٹاشیم ، فاسفورس اور میگنیشیم کی بہتات ہوتی ہے ، لہذا عام لوگوں کے لئے ، پوٹاشیم اور میگنیشیم کی ایک بڑی مقدار سے جسم کا سوڈیم اور کیلشیم توازن سے باہر ہوجاتا ہے ، جو صحت کے لئے برا ہے۔ لہذا خالی پیٹ پر بہت زیادہ کیلے نہ کھائیںکیلا دنیا کا قڈیم ترین اور معروف ترین پھل ہے۔یہ ایسا پھل ہے جو ہر موسم میں ملتا ہے اور اتنا کم قیمت ہے کہ ہر ایک کی قوت خرید نیں ہوتا ہے۔

کیلا زبردست غذائی صلاحیت رکھتا ہے۔توانائی ریشے بنانے والے عناصر ،پروٹیو،وٹامنز اور معدنیات کا جو امتزاج اس میں پایا جاتا ہے،وہ بہت کن کسی دوسرے پھل میں ہوتا ہے۔کسی بھی دوسرے تازہ پھل کے مقابلے میں کیلا کیلوریز کی مقدار اور کم تر رطوبتوں کے اجزا سے مالا مال ہوتا ہے۔دودھ کے ساتھ کیلا ایک مکمل متوازن غذا بن جاتا ہے۔اس میں پائی جانے والی پروٹین اعلیٰ درجے کی ہوتی ہے۔جس میں تین انتہائی ضروری امینو ایسڈ موجود ہوتے ہیں۔کیلا اور دودھ ایک دوسرے کو مثالی انداز میں ایسے غذائی اجزا مہیا کرتے ہیں جو انسانی بدن کے لیۓ بہت ضروری ہوتے ہیں۔ہر روز کیلے کھانے کے بہت سے فوائد ہیں ، لیکن کیلے کھانے کی 4 ممنوعات کو دھیان میں رکھیں .کیلے روزمرہ کے لوگوں کے لئے بہت مقبول پھل ہیں ، نہ صرف اس لئے کہ کیلے کا ذائقہ اچھا ہے ، اس میں جسم کو درکار بہت سے غذائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں۔ ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *