An incredible miracle of the Holy Prophet

In اسلام
August 31, 2021
An incredible miracle of the Holy Prophet

حضرت ابوہریرةؓ نے ایک طویل واقعہ بیان کیا ہے ۔یہ واقعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک نمایاں معجزہ ہے ۔فرماتے ہیں خدا کی قسم میری حالت یہ تھی کہ میں بھوک کی وجہ سے زمین پر گر پڑتا تھا اور پیٹ پر پتھر باندھ لیا کرتا تھا ۔ایک روز میں بھوک سے پریشان ہو کر لوگوں کی گزرگاہ میں بیٹھ گیا ۔

حضرت ابوبکرؓ ادھر سے تشریف لائے تو میں نے ان سے ایک آیت کامطلب پوچھا ۔اس سے میرا مقصد صرف یہ تھا کہ انھیں میری حالت کا اندازہ ہو جائے اور وہ مجھے اپنے ساتھ گھر لے جائیں اورکچھ کھلا پلا دیں،لیکن انہوں نے میری اصل ضرورت محسوس نہیں کی اور روانہ ہو گئے۔میں وہیں بیٹھا رہا۔جب حضرت عمرؓ کا وہاں سے گزر ہوا تو میں نے ان سے بھی اسی مقصد کے تحت آیت کا مطلب دریافت کیا۔انہیں بھی میری ضرورت کااحساس نہ ہو سکا اور وہ آگے بڑھ گئے۔(بعض روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ آیت کا مفہوم بیان کر کے یہ حضرات خاموش ہو گئے)۔لیکن جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو فوراً محسوس فرما لیاکہ میں بھوک سے پریشان ہوں ۔ فرمایا۔ ابوہریرةؓ میرے ساتھ چلو۔میں چل پڑا ،آپ گھر کے اندر تشریف لے گئے اور اجازت لے کر میں بھی داخل ہوا ۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا دودھ کا ایک پیالہ رکھا ہوا ہے ۔دریافت فرمایایہ کہاں سے آیا ہے؟گھر والوں نے جواب دیا فلاں صاحب یا صاحبہ نے آپ کی خدمت میں ہدیہ بھیجا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا ابوہریرة جاو، اصحاب صفہ کو بلا لاؤ۔یہ بات اس وقت مجھے اچھی نہیں لگی۔میں نے سوچا کہ اس تھوڑے سے دودھ کے ساتھ اصحاب صفہ کے درمیان کیا ہو گا؟اس وقت تو مجھے اس کی سب سےزیادہ ضرورت ہے۔بہرحال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی تعمیل میں اصحاب صفہ کو بلانے چلا گیا۔جب سب لوگ آ گئے اور اپنی جگہ پر بیٹھ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ دودھ اصحاب صفہ کو پیش کرو۔میں ان میں سے ہرایک کو یہ پیالہ دیتا جاتا تھا اور وہ پوری طرح سیر ہو کر پیالہ میرے حوالے کر دیتا تھا

جب سب لوگ پی چکے تو پیالہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا۔پیالہ ہاتھ میں لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا۔اب ہم اور تم دو باقی رہ گئے ہیں۔بیٹھواور پیو۔میں نے بھی اسی پیالےمیں سے پیا ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور پیو،میں نے اور پیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہی فرماتے رہے اور پیو۔میں نے عرض کیا ۔اب تو بالکل گنجائش نہیں ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیالہ ہاتھ میں لیا اور جو دودھ بچا تھا وہ نوش فرما لیا(۳)(۳)(بخاری:کتاب الرقاق ،باب کیف کان عیش النبی الخ۔ترمذی ،ابواب صفة القیامة۲/۱۷)۔

An incredible miracle of the Holy Prophet

Hazrat Abu Hurayrah has narrated a long incident. This incident is a remarkable miracle of the Prophet (peace be upon him). One day he was disturbed by hunger and sat in the aisle of people.

When Hazrat Abu Bakr came from here, I asked him the meaning of a verse. My only purpose was to make him understand my condition and he would take me home with him and give me some food, but he did not realize what I needed. I did not feel and left. I sat there. When Hazrat Umar passed by, I asked him the meaning of the verse for the same purpose. He also did not realize my need and he went ahead. (It is known from some narrations that these gentlemen became silent after explaining the meaning of the verse). He (PBUH)said. Abu Hurayrah, come with me. I started walking. He(PBUH) went inside the house and with permission, I also entered.

The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) saw a cup of milk. He asked, ‘Where did it come from?’ The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said to me, ‘Abu Hurayrah, go and call the companions of Safa.’ I did not like this at that time. However, in obedience to the order of the Prophet (peace be upon him) he went to call the companions of Safa. When all the people came and sat down in their place, the Prophet (peace be upon him) told me that I used to give this cup to each of them and he would hand over the cup to me when he was completely satisfied.

When all the people had drunk, I offered the cup to the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him). He(PBUH) took the cup in His hand and smiled at the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) and said, ‘Drink it and I drank more.’ The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) kept saying this and drank. I said, ‘There is no need for it now.’He drank from the same bowl. : Kitab al-Raqaq, Bab Kaif Kan Aish al-Nabi, etc.

 

/ Published posts: 3255

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram
1 comments on “An incredible miracle of the Holy Prophet
Leave a Reply