آم تمام عمر کے لوگوں کے لیے مفید ہے کمزور اور دبلے جسم والوں کے لئے تو عمدہ قسم کا قدرتی غذائی ٹانک ہے یہ ایک خوش ذائقہ پھل ہے یہ نہ صرف پروٹین پیدا کرتا ہے بلکہ جسم میں فاسفورس آئرن کیلشیم پوٹاشیم گلوکوز بڑھا کر جسم میں خون پیدا کر کے جسم کو موٹا کرتا ہے۔
فوائد:۔
پیٹ کے فوائد۔
یوں تو آم کی تاثیر گرم ہوتی ہے مگر عام کھانے کے بعد دودھ پینے سے اس کی تاثیر ٹھنڈی ہو جاتی ہے جو موشن کے لیے مفید ہے۔ آم کو اگر شہد میں ملا کر کھائیں تو تلی کا ورم دور ہو جاتا ہے۔ ہاضمی کی کمزوری کو دور کرتا ہے آنتوں کو تقویت بخشتا ہے۔ اور بواسیر کے مریضوں کے لیے نہایت ہی مفید ہے۔
دماغ کے فوائد۔
آنکھوں کے سامنے اندھیرا آنے کی شکایت لاغری آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے اور دیگر دماغی امراض جیسے مائیگرین اور گیس کی وجہ سے سر میں ہونے والے درد میں آم بہت مفید ہے۔
دل اور جگر کے فوائد۔
آم دل کو مضبوط کرتا ہے اور جگر کو طاقت بخشتا سانس آنے میں مشکل اور رنگ کا زرد پڑ جانے کی کیفیت میں آم کا تازہ رس پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
کمزوری اور تھکاوٹ۔
خون کی کمی کی وجہ سے سے جسم کی خشکی اور بے رونق زردی مائل چہرہ پڑ جائے۔ اس کیفیت میں روزانہ دو آم کھانے سے دور ہو جاتی ہے۔
عورتوں اور مردوں کےامراض۔
لڑکیوں میں پانی کی شکایت، ماہواری کا با قاعدگی سے آنا۔اسکے علاوہ مردوں، عورتوں کے تولیدی نظام کوبہتر بناتا ہے۔
گرمی کو کم کرتا ہے۔
اگر آم کی چٹنی بنا کر اس میں کالی مرچ ڈال کر کھائیں تو گرمیوں میں ڈوب کا اثر ختم ہوجاتا ہے اور غیر ضروری پیاس نہیں لگتی ہیں اور دن بھر طبعیت میں تازگی ہی رہتی ہے اور اور بھوک میں اضافہ ہے۔
آم کے پھول کے فائدے۔
آم کا پھول جب پہلے پہل دیکھیں تو ان کو توڑ کر ہاتھوں میں اچھی طرح مسلنے سے اس کا اثر سال بھر رہتا ہے ہے اگر بچھو یا سانپ زہریلے جانور کاٹا ہو تو اس جگہ پر زہر کا اثر نہیں ہوتا۔کیونکہ ہر پھل اپنے الگ الگ خصوصیات رکھتا ہے جب ہم کسی پھل کو اس کے موسم میں روزانہ استعمال کرتے ہیں تو اس کا اثر پورے سال رہتا ہے۔