آکےلےجائےمری آنکھ کاپانی مجھ سے
کیوں حسدکرتی ہےدریاکی روانی مجھ سے
ماس ناخن سے الگ کرکے دکھایا میں نے
اس نےپوچھےتھے جدائی کے معانی مجھ سے
صرف اک شخص کی خاطرمجھےبربادنہ کر
روزروتےہوئےکہتی ہےجوانی مجھ سے
اس کے ہاتھوں پہ میں ہونٹوں کے نشاں چھوڑ آیا
اس نے مانگی تھی محبت کی نشانی مجھ سے
میری حالت کااسےعلم ہےشاہدپھربھی
چاہتاہےکہ سنےمیری زبانی مجھ سے