Skip to content
  • by

شخصیت اور کردار تل کے آئینے میں

شخصیت اور کردار تل کے آئینے میں

جسم کے مختلف حصوں پر تل صرف خوبصورتی کی علامت ہی نہیں بلکہ کچھ لوگوں کی نظر میں اُن کی اہمیت ہاتھ کی لکیروں کی مانند ہے۔ ان چھوٹے چھوٹے تلوں میں قسمت کے بڑے بڑے راز بھی پوشیدہ ہیں-انسانی چہرے پر کالا تل ہو تو خوبصورتی نکھر سی جاتی ہے لیکن جسم کے مختلف حصوں پر تل صرف خوبصورتی کی علامت نہیں۔ کچھ لوگوں کی نظر میں اُن کی اہمیت ہاتھ کی لکیروں کی مانند ہے

تل کو کوئی دولتِ حسن کا دربان کہتا ہے
تو کوئی اسے وجہِ حسن سمجھتا ہے

 

‏تمہارے رخسار پر جو تِل ہے
اس پر سارے شہر کا دل ہے

جسم پر تل ہونا خوبصورتی کی نشانیوں میں سے ایک ہے اور اگر یہی تل آپ کے چہرے پر ہو تو خوبصورتی نکھر سی جاتی ہے اور یہ تل آپ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے

اب سمجھا تیرے رخسار پہ تل کا مطلب
حسن پر بھی پہرے دار بیٹھا رکھے ہیں

تِلوں کے رنگ

تل عموماً کالے ، کتھائی اور ہلکے بھوری رنگت والے ہوتے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کی جلد پر لال رنگ کے تل بھی پائے جاتے ہیں-تل جسم پر بنتے کیسے ہیں?تلوں کی اہمیت سے قطع نظر تل بننے کی کئی وجوہات بھی ہوتی ہیں-جیسے جسم میں زیادہ میلالن جمع ہونے کے بعد جسم پر تل بننے کا عمل شروع ہوتا ہے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ تِلوں کی افزائش اُس وقت ہوتی ہے جب جسم کے کسی حصے میں جلد کی رنگ کے بجائے کسی اور رنگ کے خلیے جلد پر بن جاتے ہیں-چین کی قدیم تہذ یب کے مطابق انسانی جسم پر تلوں کا بننا کوئی عام بات نہیں بلکہ ان کے بننے کی کچھ خاص وجوہات ہوتی ہیں جن میں انسان کو مختلف شناخت ملنے کے ساتھ اس کا مستقبل بھی جڑا ہوتا ہے ، جسم کے کس حصے پر تل ہے اس کا تعلق برہ راست آپ کی قسمت سے جڑا ہوتا ہے

” تل میں علمِ نجوم

جسم کا ہر حصہ علمِ نجوم میں ایک برج متعلق ہے ۔ کہتے ہیں کہ جسم کے جس حصے پر تل ہو اس کے برج کے ذریعے حکم لگانا چاہئیے کیونکہ اس کا نشان وہاں موجود ہے اور وہ اپنی اہمیت کا اظہار خود کر رہا ہے ۔بروج کے تعلقات جسم انسانی کے ساتھ حسبِ ذیل ہیں

حمل سر اور چہرہ
ثور گردن اور گلا
جوزا بازو اور کندھے
سرطان چھاتی اور معدہ
اسد دل اور پشت
سنبلہ شکم
میزان کمر
عقرب عضو خاص
قوس ٹانگیں اور ران
دلو پنڈلیاں اور ٹخنہ
حوت پاؤں اور پنجہ

تل جسم کے جس حصے پر ظاہر ہو تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جسم کا یہ حصہ جس برج سے متعلق ہے وہ زندگی کے کسی خاص امر کی نشاندہی کرتا ہے اس وجہ سے زمانہ قدیم میں جسم کا مطالعہ کرتے تھے تل کی ہر جگہ کو نوٹ کرتے تھے اور انکے ذریعے سے تمام حالات کی پیشن گوئی کرتے تھے

تل سے شخصیت کا تعارف

تل اکثر انسانوں میں جسم کے مختلف مقامات پر ہوتے ہیں وہ جہاں ہو وہی اسی شخصیت کا تعارف ہے کیونکہ تل کا رنگ اس کا محل وقوع اور اس کی بناوٹ انسانی کردار کے مختلف پہلوؤں کو کھولنے کا کام کرتے ہیں ۔ گول تل انسان کی اچھائیوں کو اُبھارتے ہیں ۔ تِکونے تل درمیانی درجے کی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں ۔ تِرچھے اور نوکیلے تل اچھائی اور برائی دونوں کی اطلاع دیتے ہیں ۔ ہلکے رنگ والے تل سب سے بہتر اور خوش نصیبی کی علامت ہوتے ہیں ۔ کالے تل عمدہ نتائج سے قبل آنے والی دشواریوں کے اشارے ہوتے ہیں

اعضاء پر تل سے شخصیت کا نکھار

 

آنکھ کے اندر تل

صلاحیتوں پر غربت کا سایہ رہتا ہے اگر یہ آنکھ کے سرے پر ہو تو ایسا شخص ایماندار اور قابل بھروسہ ہوتا ہے ۔ اسے شفقت کا رویہ درکار ہوتا ہے اور حوصلہ بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے

ماتھے کا تل

اگر پیشانی پر ہو تو صاحب ثروت ہوتا ہے اور اس کے تمام ارادے پورے ہوتے ہیں اور اگر ماتھے کے بیچوں بیچ ہو تو عزت و دولت منصب اور خوشیاں ملتی ہیں

گالوں پر تل

کسی بھی گال پر ہو ایسا شخص مستقل مزاج ، میانہ روی کا قائل ہوتا ہے اور پیسے کا لالچی نہیں ہوتا نیز بائیں جانب گال پر تل کا مطلب وہ خود بے وفا ہے یا اُس کے یار دوست ، عزیز و اقارب اس سے بے وفائی کریں گے

کان پر تل

جسم کے اس حصے پر تل بہت کم پایا جاتا ہے پھر بھی اگر ہو تو یہ غیر متوقع دولت کی نشانی ہے

تھوڑی پر تل

کسی بھی جانب ہو ایسا شخص قابل رشک ، ہمدرد ، پُر محبت اور سخی ہوتا ہے اور انہیں دوسرے لوگوں کی اچھی باتیں اپنانے کا فن خوب آتا ہے کسی بھی قسم کی ذمہ داری انہیں بلا خوف و خطر دے سکتے ہیں

سینے پر تل

سینے پر تل مرد کے ہو تو مالداری اور عورت کے سینے پر ہوتو عقلمندی کی نشانی اور اگر تل مرد و عورت کے بائیں جانب ہو تو ایسا شخص بے حد باعمل اور طرار (ہوشیار) ہوتا ہے اور مال کمانے میں بہت تیز ہوتا ہے

بازوؤں پر تل

تل اگر مرد کے بازو پر ہے تو خوش اخلاق ، محنتی خوش مزاج اور اچھے تعلقات رکھنے والا ہوتا ہے اگر مرد کے سیدھے بازو پر تل ہو تو چست چالاک اور خوب جھوٹ بولنے والا ہوتا ہے اور اگر عورت کے سیدھے بازو پر تل ہو تو اپنے شوہر کے سوا کسی کو نہیں چاہتی

بغل میں تل

دائیں بازو کی بغل پر تل ہو تو مستقبل میں چوکس اور ہوشیار رہنا پڑتا ہے تاکہ مستقبل کی دشواریوں سے نپٹا جا سکے-اور اگر بائیں بازو کے بغل پر تل ہو تو بچپن میں شدید مصیبتوں کا سامنا رہتا ہے مگر مستقبل بیشک تابناک ہوتا ہے

کُہنی پر تل

سفر کی بے پناہ خواہش ہوتی ہے مگر بے حد غیر مستقل مزاج ہوتا ہے اور فنون لطیفہ سے بے پناہ رغبت رکھنے والا ہوتا ہے یہ لوگ چاہیں تو بہت کما سکتے ہیں مگر مشکل سے ہی ہاتھ پیر ہلاتے ہیں

ہاتھ پر تل

بے حد باصلاحیت شخص کی پہچان ہے ۔ ایسے شخص کو دولت عزت شہرت سب ہی کچھ میسر آتا ہے

ہتھیلی پر تل

عام طور پر انہیں اچھا نہیں سمجھا جاتا اور عموماً انہیں حادثوں کی نشانی سمجھا جاتا ہے

گردن پر تل

گردن پر کسی بھی سمت تل ہو تو سامنے غیر متوقع دولت کی وجہ سے ایسے شخص کا رویہ نا مناسب ہوتا ہے اور اگر عقب میں ہو تو ضرورت ہوتی ہے کہ ہاتھ روک کر خرچ کیا جائے

ہونٹوں پر تل

لب پر تل کا نشان خوش اخلاقی اور خود مزاجی کی علامت ہے ۔ ایسا شخص نہایت سخی ہوتا ہے ایسے آدمی کو ہمیشہ بہتر سے بہتر ماحول کی جستجو پریشان رکھتی ہے

ناک پر تل

ایک مخلص دوست مگر غیر مستقل مزاج ہوتا ہے ایسا شخص ہمیشہ پیسہ کمانے کے چکر میں رہتا ہے

کلائی پر تل

اگر مرد کی کلائی پر ہو تو غیر معمولی ذہین، کفایت شعار ، خوش تدبیر ایجاد کا ماہر اور قابل بھروسہ اور دو شادیاں بھی ہو سکتی ہیں اور اگر عورت کی کلائی پر تل ہو تو صرف ایک شادی

کاندھوں پر تل

دائیں کاندھے پر تل کا مطلب دور اندیشی کفایت شعاری بہت محنتی اور اچھا شوہر یا اچھی بیوی ۔ بائیں کاندھے پر تل کا مطلب ہے قناعت پسند

پیٹ پر تل

ایسے اشخاص خود پر بہت توجہ دیتے ہیں اور پیسہ اُڑانے کے ماہر اور ٹھنڈے مزاج والے لوگ ہوتے ہیں

پیٹھ پر تل

ایسے لوگ کسی قس کی سودے بازی سے قبل بہت محتاط ہوتے ہیں جب تک سودا کھرا نہ ہو ہاتھ نہیں ڈالتے

ناف پر تل

مرد کو ہو تو وہ خوش نصیب اور عورت کو ہو تو بچوں کی بہت خواہش

ران پر تل

دائیں ران پر تل خراب صحت خواہ آدمی خوشحال ہی کیوں نہ ہو اور بائیں ران پر تل خراب صحت اور غربت کی علامت ہے

کولھوں پر تل

ایسے لوگ عزائم پسند نہیں ہوتے جو کچھ مل جائے اس پر قناعت کرتے ہیں

گھٹنے پر تل

دائیں گھٹنے پر ہو زندہ دل اور خوش مزاج کی پہچان ہے ۔ بہترین تاجر کی نشانی ہے اور اسے گھر اور خاندان سے بہت لگاؤ ہوتا ہے

پیروں پر تل

سخت محنت کے ذریعے بچپن کی دشواریوں سے عبور ملتا ہے ۔ سستی بھی پائی جاتی ہے انہیں اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے

تلوؤں پر تل

تنہائی کو محفل پر ترجیح دینے والا ، بے حد غمزدہ رہنے والا اور صحت سے غافل رہنے والا شخص

ایڑھی پر تل

ایسا شخص دماغ اور جسمانی طور پر بہت مضبوط ہوتا ہے چاہے تو بہت کچھ مل سکتا ہے مگر چھوٹی چھوٹی چیزوں پر لڑتا اور الجھتا ہے

پاؤں کی چھت پر تل

کھلاڑی مزاج سخت جھگڑالو نہایت چھپا شخص ہوتا ہے

ٹخنوں پر تل

اگر یہ مرد ہے تو بزدل اور کسی کے دباؤ میں آنے والے کی علامت ہے اور اگر یہ عورت ہے تو خوش مزاج اور تعاون پسندی کی علامت ہے

از قلم : علامہ مولانا محمد وقاص مدنی
Twitter id
Waqaskh00123456

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *