یہ سورۃ قرآن پاک کے 29ویں پارے میں ہے- پہلی ہی آیت کے لفظ المزمل کو اس سورۃ کا نام قرار دیا گیا ہے۔ اس سورۃ میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا ہے کہ راتوں کو اُٹھ کر آپ آدھی آدھی رات تک یا اس سے کم و بیش عبادت کر یں۔ اس رب کی عبادت کر یں جو ساری کا ئنات کا خالق ومالک ہے- مشکل وقت میں صبر کا مظاہرہ کر یں۔ مخالفین کا معاملہ اپنےخدا پر چھوڑ دیں۔
اس سورہ میں مخالفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اللہ کے رسول کی اطاعت کرواو ر مخالفین میں سے نہ ہو جا نا- تہجد جتنی با آسانی ہو پڑھ لیا کرو۔ پنج وقتہ نماز کی پابندی کر و- زکوٰۃ ادا کرو- اگر بھلائی کے کام کرو گے تو اللہ تمہیں اس کا بہترین صلہ دے گا۔
اللہ کے ہاں بھیجے ہوئے اصل مال سے کہیں زیادہ اجر ملے گا۔ اس سورۃ کو پڑھنے والا کبھی بھی محتاجی کا شکار نہیں ہوگا- اس سورۃ کو پڑھنے والے کے رزق میں بے تحاشہ اضافہ ہوگا۔ سورۃ المزمل کو پڑھنے سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار نصیب ہوگا۔ اس وظیفہ کی اجا زت کے لیے سب سے پہلے تو آپ نے اللہ تعالیٰ سے سچے دل سے معافی مانگنی ہے۔ اور تمام گناہوں سے توبہ کرنی ہے، اس کے بعد ہی آپ یہ وظیفہ شروع کر سکتے ہیں۔
وظیفہ کر نے سے پہلے کچھ نہ کچھ صدقہ و خیرات کر لیا کر یں۔ایسا وظیفہ جو آپ کی دنیا ہی بدل ڈالے- رزق اور دولت آپ کا سایہ بن کر آپ کے ساتھ گھو میں گے انشاء اللہ ۔ دنیا کی ہر نعمت آپ کے قدموں میں ہوگی۔ اللہ سے دعا ہے کہ اے ہمارے رب،ہمارے اس بے تاب نفس اور ہمارے کمزور جسم پر رحم فرما -ہم تیرے سورج کی تپش کو برداشت نہیں کر سکتے تیری جہنم کی آ گ کو بھلا کیسے برداشت کر یں گے۔
اے ہمارے رب،ہمارے گناہوں کو معاف فر ما – ہمارے حال پر رحم فر ما- اور ہم سے راضی ہو جا۔ یہ ایک با کمال وظیفہ پیش کر نے جا رہا ہوں جس کو پڑ ھتے ہی رزق اور دولت آ پ کا سایہ بن کر آپ کے ساتھ گھو میں گے۔آج کل ہر شخص رزق کی تنگی کا شکار ہے اور رزق میں بر کت چا ہتا ہے رزق کے لیے انسان کو کبھی بھی پریشان نہیں ہو نا چاہیے۔ کیوں کہ رزق کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق سے کر رکھا ہےبے شک اس کا وعدہ سچا اور برحق ہے- وہی رزق دینے والا ہے اور سب سے بہترین دینے والا ہے۔ آپ بھی آج کے اس وظیفے پر عمل کر یں اور ا پنی دنیا پلٹتے ہوئےدیکھیں۔
عمل اور ضروری ہدایات
یہ وظیفہ آپ نے نمازِ عصر کے بعد کر نا ہے اور سورۃ المائدہ کی آیت نمبر(114) ایک سو چوداں کو گیارا مرتبہ پڑ ھنا ہے۔ اور اللہ کے اس اسمِ اعظم ” یارزاق ، یافتاح یا وھاب” کو اکیس مرتبہ پڑ ھنا ہے۔ دو مرتبہ درودِ پاک پڑ ھنا ہے اور آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنی ہے۔