تفصیلات کے مطابق کل بروز جمعہ حافظ سعد بن خادم حسین رضوی کی رہائی لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ہونی تھی گزشتہ روز ہائی کورٹ لاہور نے حافظ سعد رضوی کی نظربندی ختم کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔کل جب صبح ہائی کورٹ کے فیصلہ کی کاپی لے جا کر کوٹ لکھپت جیل میں گے تو وہاں پر موجود سپریڈنٹ نے شام 5 بجے تک تمام کارروائی کر کے رہا کرنے کا کہا گیا۔
شام 5 بجے تحریک لبیک پاکستان کے ہزاروں افراد اپنے قائد کا استقبال کرنے جیل کے باہر جمع ہو گئے۔شام 5 بجے رہائی ممکن نا ہوسکی۔۔پھر 6 بجے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں مزید 3 ماہ یعنی 90 روز کا اضافہ کر دیا گیا۔۔ہزاروں کارکن اپنے محبوب قائد کا استقبال کرتے رہ گئے۔۔۔ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ایساکیا گیا ہے۔۔رات گئے مرکزی مجلس شورٰی کامرکزی اکٹھ جامع مسجد لاہور میں ہوا اور کارکنوں کو صبر و استقامت کے ساتھ رہنے کا حکم دیا گیا