دنیا میں بہت سے ممالک ہیں جن کو جغرافیائی اعتبار سے حسین و جمیل بھی کہا جاتا ہے اور بعض کیلئے تو باقاعدہ اعزازمختص کر دئیے گئے ہیں کہ یہ پھولوں کا ملک ہے ، یہ آبشاروں کا ملک ہے ، یہ خوبصورت جزیرہ ہے یا خوبصورت سرسبز وادی ہے ، کہیں پہاڑوں کی ہیبت سے رعب جمایا جاتا ہے تو کہیں ریت کے ٹیلوں کو لیکر صحرا کی کشش کے ذریعے اپنی طرف متوجہ کیا جاتا ہے ۔ یہ سارا قدرتی حسن اور فطرت کا جمالیاتی خزانہ جو پوری دنیا میں جابجا بکھرا پڑا ہے قدرت نے کمال کرم کرتے ہوئے اسے پاکستان کی جھولی میں یکجا کر دیا ہے ۔
پاکستان کے کسی بھی کونے میں چلے جائیے جدا رنگ وہ بھی بھرپار جاذبیت سے لبریز ضرور بالضرور نظر اآئے گا ۔ یہاں ایک بات جسے تحدیث نعمت کے طور پر کرنا از حد ضروری ہے وہ یہ کہ دنیا بھر کو کھلا چیلنج ہے کہ کسی انسان کی کاری گری اور کسی بھی قسم کی انسانی کاوش کے بغیر پاکستان کو اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ خوبصورتی نے سیاحوں کی جنت بنا دیا ہے ۔ پاکستان کے تمام صوبے اپنی اپنی روایات کے ساتھ اپنا اپنا کلچر بھی رکھتے ہیں اور یہ کلچر انکی جغرافیائی خوبصورتی و تنوع کا عکاس بھی ہے ۔ پنجاب کے دریاؤں کی بات کریں تو راوی سے لیکر چناب اور ستلج سے لیکر جہلم تک دل موہ لینے والے مناظرنظر آتے ہیں ۔ سندھ کی بات کریں کئی صدیوں پرانی روایات و باقیات روشن آیات کی مانند جگمگاتی نظرآتی ہیں ۔یہاں تھر کے صحرا میں ناچتے مور آپ کو دنیا سے بے رغبت کر کے اپنی طرف یوں کھینچتے ہیں جیسے کوئی حسینا کسی عاشقِ دلنواز کو اپنے دام میں پھنسا لیتی ہے ۔
خیبر پختونخواہ کی بلند و بالا چوٹیوں کی بات کریں یا یہاں موجود رنگ و نور کی برسات بکھیرتے چشموں کی سب رنگ نرالے اور منفرد ہیں ۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو دیکھ کر بڑے سے بڑا مایہ ناز سیاح بھی ایک لمحے کیلئے دنگ رہ جاتا ہے اور واقعی اس کے پاؤں زمین پر نہیں ٹکتے اسے اپنے آپ پر اور اپنے تجربات پر ایک سوالیہ نشان نظر آنے لگتاہے کہ وہ کہاں گھومتا رہا ۔ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان سنگلاخ پہڑیوں اور گہرے طول و عرض کی بدولت اپنی نوعیت میں دنیا کا منفرد ترین خطہ ہے ۔یہاں زیر زمین معدنی دولت تو کسی کسی کو نظر آتی ہے لیکن ٹھنڈے اور گرم علاقوں کا امتزاج سیاحت کے شوقین لوگوں کو اپنا گرویدہ کر لیتا ہے ۔ پاکستان کو بہت سے مسائل اور چیلنجز درپیش ہونگے اور شائد ہیں بھی مگر سیاحت ہمارے قومی چہرے اور مجموعی وجود کا ایک ایسا مثبت پہلو ہے جس کے ذریعے ہم نہ صرف سرمایہ حاصل کر سکتے ہیں دنیا میں نمایاں مقام اچھی پہچان کیساتھ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہو سکتے ہیں ۔
بہت سے اہم امور کی طرح ہماری حکومتوں نے سیاحت کے شعبے کو بھی ترجیح نہ بنایا جس کا اب موجودہ حکومت شدت سے احساس کرتے ہوئے اس طرف بھر پور توجہ بھی دے رہی ہے اور اقدامات بھی کر ہی ہے ۔
Asalam u alikum muhtram Ap ki ye app bhut behtar malom hovi main earning K leya Urdu article likhna Chahta hon kes trah send Kia Ja sakta hai madad farmayee
Shukria
Pearl continental will shortly open near Stunning Attabad Lake in Hunza Valley - نیوز فلیکس