Skip to content
  • by

آلو بخارے کی انسٹنٹ ڈرنک

اجزاء

آلو بخارے ایک پاؤ
پانی ایک گلاس
کالا نمک چوتھائی کھانےکا چمچ
کالی مرچ چوتھائی کھانےکا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانےکا چمچ
برا ؤن شوگر ایک کھانے کا چمچہ
برف حسب ضرورت
پودینےکا پانی یا پتیاں حسب ضرورت

تر کیب

سب سے پہلے ایک پیتیلی لیں۔ اس میں ایک گلاس پانی،ایک چوتھائی کھانے کا چمچہ کالا نمک ،دوکھانےکے چمچ براؤن شوگر اور ایک پاؤ کٹے آلو بخارے ڈال کر ابال لیں۔جب دو ابال آجائیں تو چولہے سے اتار کر چھلکے اتار دیں۔ اب اس کو بلینڈر میں برف،ایک گلاس پانی ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور آدھا چائے کا چمچہ بھنا پیسا ز یرہ اور چوتھائی چمچ کالی مرچ ڈ ال کربلینڈ کرلیں۔جب تمام اجزاء مکس ہو جاءیں تو پودینے کی پتیاں ڈال کر سرو کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *