تین چیزیں انسان کو زندگی میں ایک بار ملتی ہیں ؟

In اسلام
June 30, 2021
تین چیزیں انسان کو زندگی میں ایک بار ملتی ہیں ؟

اے انسان !اللہ پاک نے تجھے اپنے لیے پیدا کیا ہے۔ اور تو دوسروں کا ہونا چاہتا ہے۔ مظلوم کی بددعا سے ہمیشہ ڈرو کیونکہ اس کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی پردہ حائل نہیں۔ آنکھ کی قدر کسی نابینا سے اور آزادی کی قدر کسی غلا م سے پوچھو۔ اپنا حساب کرلو اس سے پہلے کہ تمہارا حساب کیا جائے۔ پاؤں پھسل جائیں تو پھسلنے دو مگر زبان نہ پھسلنے پائے۔ تین چیزیں انسان کو زندگی میں ایک بار ملتی ہیں۔ والدین، حسن اور جوانی جو شخص حق کے خلاف کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ خود اس کامقابلہ کرتا ہے۔ ہرانسان خطا کار ہے۔ اور بہترین خطاکارتوبہ کرنے والا ہے۔

سخی اللہ کے ، جنت کے او رلوگوں کے قریب ہے اور آگ سے دور ہے۔ جو دنیاوی حیثیت میں تجھ سے زیادہ ہے اس کو مت دیکھ کہ ناشکری پید ا ہوگی۔ حقیقی علم ایک نور ہے۔ جو اللہ انسان کے دل میں ڈال دیتا ہے۔ جو شخص اللہ تعالیٰ کو بھول جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ا س کو اپنی پہچان بھی بھلا دیتا ہے۔ کم بختی ہے اس آدمی کی جو جھوٹ بول کر لوگوں کو ہنسانا چاہے۔ تین چیزیں کسی کا انتظار نہیں کرتیں۔ م و ت ، وقت اور گاہک ۔ لوگوں میں بدترین وہ شخص ہے جو اپنے گھر والوں کے حق میں تنگی کرنے والا ہو۔ جاہلوں کی صحبت سے پرہیز کرو۔ ایسا نہ ہو کہ یہ تمہیں بھی جاہل بنا دیں۔ وہ خدا سے بہت قریب ہے جو خوش اخلاق اور دوسروں کو بوجھ اٹھانے والا ہے۔

تم وقت کو چھوٹی چیز نہ سمجھو اس نے بڑے بڑے بادشاہوں کے دن پلٹ دئیے ہیں۔ جس شخص کو دعا کی توفیق ہوگئی اس کے لیے قبولیت کے دروازے کھل گئے۔ عبادت کر کے غرور کرنے والے سے گناہ گار توبہ کرنے والا بہتر ہے۔ جتنی محنت سے لوگ جہنم میں جاتے ہیں۔ اس سے آدھی محنت سے جنت میں جاسکتے ہیں۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram