لیچی کے زبردست فائدے اور بیماریوں کاعلاج

In فیچرڈ
June 30, 2021
لیچی کے زبردست فائدے اور بیماریوں کاعلاج

لیچی کے زبردست فائدے اور بیماریوں کاعلاج
لیچی مشہور پھل ہے جو لوکاٹ کے برابر ہوتا ہے۔ بیرونی چھلکا خاردار سرخ گلابی ہوتاہے۔ اور اندر سے سفید شیر یں مغز ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ شیریں اور ہلکا ساکھٹا ہوتا ہے۔ اس کی گٹھلی بھی لوکاٹ کے مشابہہ ہوتی ہے۔ لیچی کا اصل وطن چین ہے۔ لیکن یہ بھارت میں بہادر اورمظفرپور ، اتر پردیش ، ہمالیہ کےدامن میں ڈھیر دون کی وادی نیز آسام ومغربی بنگال کے علاوہ پاکستان میں سندھ کے بعض علاقوں میں بھی کاشت کی جاتی ہے۔ لیچی کے درخت کی ایک خوبی یہ ہے کہ اس میں پھول لگتے ہی شہد کی مکھیاں پالی جاتی ہیں۔ اور اس سے تیارہونےوالا شہد انتہائی عمدہ ہوتا ہے۔ لیچی ایک عمدہ اورنفیس بخش پھل ہے۔ اس کا مزاج گرم درجہ دوم ہے۔ اور اس کی مقدار خوراک سوگرام ہے۔ لیچی نہایت خوش مزہ اور شیریں پھل ہے۔ جو زیادہ کھایا جاتا ہے۔

آج کل شربت لیچی بند ڈبوں اور بوتلوں میں بکثرت فروخت ہوتی ہے۔ مفرح ومقوی قلب ہے۔ لیچی پیاس بجاتی ہے۔ لیچی کا پانی نکال کر معیادی بخاروں میں دیا جاتا ہے۔ لیچی اسٹریس کو دور کرتی ہے۔ لیچی خ ون کی کمی کودور کرتی ہے۔ لیچی آنکھوں کی روشنی کو بہتر کرتی ہے۔ لیچی ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے۔ لیچی وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ لیچی دماغی کمزوری کو دور کرتی ہے۔ لیچی تھائی رائیڈ پرابلم کو دور کرتی ہے۔ لیچی میں فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ بڑی اور چھوٹی آنت کی حرکت میں مفید ہے۔ لیچی قبض کو دور کرتی ہے۔ لیچی میں وٹامن سی کی وافر مقدار ہوتی ہے۔ لیچی میں پولیو فونک ایک کمپاؤنڈ ہوتا ہے جو وٹامن سی سے زیادہ طاقت رکھتا ہے۔ یہ کمپاؤنڈ آپ کو کینسر سے بھی بچاتا ہے۔ لیچی میں ایسا بہت کچھ ہے

جو آپ کو کینسر سے بچائے رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ لیچی میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہونے کی بناء پر یہ بلڈ پریشرکو نارمل رکھتا ہے۔ اور آپ دل کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ لیچی میں کاپر، آئرن ، میگنیز، اورمیگنیشیم ہونے کی وجہ سے یہ خ ون بنانے میں بہت فائدہ مند ہے۔ لیچی آپ کو زکام ، نزلہ ، کھانسی سے محفوظ رکھتی ہے۔ لیچی قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔ لیچی بلڈ سر کلو یشن میں اضافہ کرتی ہے۔ لیچی جلد کوخوبصورت کرتی ہے۔ لیچی جھریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ لیچی قلب کو سکون دیتی ہے۔ لیچی کے دو سے تین دانے کھانے سے خ ون صالح پیداہوجاتا ہے۔ لیچی پیاس بجاتی ہے۔

لیچی ہاتھوں پیروں کی جلن کو دور کرتی ہے۔ لیچی یرقان میں بہت فائدہ مند ہے۔ لیچی بریسٹ کینسر سے محفوظ رکھتی ہے۔ لیچی خواتین کے ہڈیوں کے بھربھرے پن کو دور کرتی ہے۔ لیچی جگر کے امراض میں مفید ہے۔ خاص طور پر جگر بڑھنے میں بہت مفید ہے۔ لیچی کو مقدار خوراک سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اس کے کثرت استعمال سے بعض اوقات حلق اور زبان پر دانے نکل آتے ہیں۔ لیچی بلغم کو بڑھاتی ہے۔

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram