چھوٹے بچے نے لاکھوں سال پرانا خزانہ ڈھونڈ لیا

چھوٹے بچے نے لاکھوں سال پرانا خزانہ ڈھونڈ لیا

(لندن) اسکول کے ایک چھوٹے بچے نے لاکھوں سال پرانا خزانہ ڈھونڈ لیا- غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چھ سالہ چھوٹے بچے کو گھر کے باغیچے میں کھدائی کے دوران 488 ملین سال پرانا خزانہ مل گیا

sidak singh

مغربی مڈلینڈز کے سدک سنگھ اپنے گھر کے باغیچے میں کرسمس کے تحفے میں ملنے والی کٹ سے کھدائی میں مصروف تھا کہ اس دوران اچانک اسے ایک قیمتی خزانہ مل گیا -سدک سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے باغیچے میں کھدائی کرنے میں مشغول تھا کہ اس دوران اسے کچھ سخت سی چیز محسوس ہوئی- وہ سمجھا کہ شاید کوئی چٹان کا ٹکڑا ہوگا -لیکن وہ ایک قیمتی مرجان کا ٹکڑا تھا -اور مجھے اس سے بہت خوشی ہوئی -سدک سنگھ کے والد کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے کو عجیب و غریب ٹکڑا ملا تو ہم سب حیران تھے لیکن جب اس کی حقیقت معلوم ہوئی- تو ہماری خوشی کی انتہا نہ رہی-

/ Published posts: 3239

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram