دوستو بے شک اللہ تعالیٰ اس زمین و آسمان اور تمام کائنات کا خالق و مالک ہے ، اس دنیا کے اندر نظر آنے والے ہزاروں رنگ ہیں ، ہزاروں قسم کی زمینیں ہیں جو ایک اسانی آنکھ کو بھاجاتی ہیں کہیں خشکی ہے تو کہیں ہریالی ، کہیں سمندر ہیں تو کہیں دریا بہہ رہے ہیں ، مختصراً اللہ تعالی نے انسان کی ہر ضرورت کی چیز کو اس دنیا میں رکھا ہے۔
دوستو آج ہم آپکو زمین پر موجود ایک ایسے جزیرے کا نام بتائیں گے اور تفصیلات بتائیں گے جو سارا سال برف سے ہی ڈھکا رہتا ہے ، جی ہاں دوستو ، انٹارکٹیکا دنیا کا پانچواں بڑا براعظم ہے ، جو بحر ہند اور بحر اوقیانوس کے مابین واقع ہے ، بر اعظم انٹارکٹیکا خشک اور سرد براعظم ہے جو مکمل طور پر برف سے ڈھکا ہوا ہے ، کہا جاتا ہے کہ براعظم انٹارکٹیکا میں 97 فیصد سے لے کر 98 فیصد تک برف ہی برف پائی جاتی ہے ، یہاں بارش بھی نہیں ہوتی اور ایک تحقیق کے مطابق تقریباً پچھلے تیس ہزار سالوں سے براعظم انٹارکٹیکا میں بارش نہیں ہوئی ، لیکن خشکی ، سردی اور بارش کے نہ ہونے کے باوجود 90 فیصد سے ذائد میٹھے پانی کے ذخائر انٹارکٹیکا میں پائے جاتے ہیں ، دنیا کے تمام براعظموں کی مکمل اوسط لمبائی کے مقابلے میں براعظم انٹارکٹیکا پانچ فیصد بڑا ہے ، لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اتنا بڑا براعظم ہونے کے باوجود یہاں کوئی بھی انسان مستقل طور پر رہاش پذیر نہیں ہے ، اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ یہ براعظم مکمل طور پر برفیلہ اور سرد ہے ، لیکن اس براعظم کی سائنسی تحقیقات کے مقاصد کیلئے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنسدان گروپس کی شکل میں رہتے ہیں ، لیکن یہ بھی کہا جاتا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں ان تحقیق سائنسدانوں کی تعداد پانچ ہزار سے زیادہ ہوتی ہے .
لیکن جونہی سردیاں آتی ہیں ، اور اس براعظم کا ٹمپریچر بڑھتا ہے تو انکی تعداد پانچ ہزار سے کم ہوکر ایک ہزار رہ جاتی ہے ، اس تحقیق سے یہ بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اتنی سردی اور خشکی والے خطے میں انسانوں کا رہنا ممکن ہی نہیں ہے ۔ لیکن کہا جاتا ہے کہ ہر سال سردیوں کے آخر موسم میں پینگوئن کے کئ غول براعظم انٹارکٹیکا کے کناروں پر جمع ہوتے ہیں ۔ اور مزید ہمارے قارئین کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ پاکستان نے یورپی اور امریکی سائنسی شعبات کے زیر نگرانی مشرقی انٹارکٹیکا کی سمت اپنا ایک ریسرچ ہاؤس قائم کر رکھا ہے ، جو دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر براعظم انٹارکٹیکا پر تحقیق و تفتیش اور مختلف قسم کے ریسرچ کرتے ہیں ،