یورپی ملک نے گوگل کو اربوں روپے کا جرمانہ کردیا

In بریکنگ نیوز
June 11, 2021
یورپی ملک نے گوگل کو اربوں روپے کا جرمانہ کردیا

پیرس: فرانس کے مسابقتی ریگولیٹر نے سرچ انجن گوگل کو اشتہاروں کی پالیسی کی خلاف ورزی پر 220 ملین یورو (41 ارب روپے) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ، گوگل پر عائد جرمانہ تین میڈیا گروپس: نیوز کارپوریشن ، فرانسیسی اخبار لا فگارو اور بیلجیئم کی کمپنی رسل کے ساتھ معاہدے کا نتیجہ ہے۔

تینوں گروہوں نے گوگل پر آن لائن اشتہارات کی اجارہ داری رکھنے کا الزام عائد کیا اور “ڈبل کلک” والے اشتہاری نیٹ ورک کے ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں یا تقسیم کاروں میں سے ایک ایڈیکس کے ساتھ امتیازی سلوک کیا۔