مریم نواز کا پیپلزپارٹی کے حوالے سےانوکھہ بیان منظر عام پر

In بریکنگ نیوز
June 10, 2021
مریم نواز کا پیپلزپارٹی کے حوالے سےانوکھہ بیان منظر عام پر

پیپلزپارٹی میرا ہدف نہیں اور نہ ہی اس سے کوئی مقابلہ ہے: مریم
اویس یوسف زئی 09 جون ، 2021

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہناہےکہ پیپلزپارٹی اب پی ڈی ایم کا رکن نہیں اور پی پی ان کا نشانہ بھی نہیں ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں سب ایک پیج پر ہیں، سب کا ایک ہی نظریہ ہے اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا وہی مؤقف ہے جو سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے، میرا نہیں خیال کہ پیپلزپارٹی کے معاملے پر اب بات چیت کرنی چاہیے، پیپلزپارٹی میراہدف نہیں اور میرا ان سے مقابلہ نہیں ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ استعفوں کا فائدہ تب ہوتا جب پی ڈی ایم میں تمام جماعتیں استعفیٰ دیتیں، کچھ جماعتوں کی جانب سے استعفیٰ دینے سے نقصان ہوتا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عالمی میڈیا سے پتا چل رہا ہے کہ حکومت امریکا کو فضائی اڈے دے چکی ہے، یہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے، حکومت نے امریکا کو اڈے مہیا کرنے والی بات نہیں جھٹلائی لہٰذا پارلیمنٹ میں حکومت بتائے کہ کیا سودا کرکے آئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اداروں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانےکے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اداروں کے استعمال کے متعلق بشیر میمن کا بیان موجود ہے۔

/ Published posts: 14

Writing lover Loves to writing

2 comments on “مریم نواز کا پیپلزپارٹی کے حوالے سےانوکھہ بیان منظر عام پر
Leave a Reply