اسلام آباد: ملپور بارہ کہو میں بجلی نہ ہونےسےگورنمنٹ فیڈرل اسکول میں 25 بچے بے ہوش ہوگئے۔تربیلا سے بجلی کی پیداوار میں کمی، نیپرا نے اضافی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا.
ذرائع کے مطابق شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو ناک سے خون آنا شروع ہو گیا تھا جس پر بچوں کے سر پر پانی ڈال کر ناک سے بہتے خون کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بچوں کو طبی امداد دینے کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسکول میں بجلی کی عدم دستیابی سے متعلق واپڈا کو اطلاع بھی دی مگر بجلی بحال نہ ہو سکی جب کہ اسکول میں بچوں کی تعداد 200 ہے اور بجلی نہ ہونے پر بچوں کو چھٹی دے دی گئی۔