سدا بہار پھل

In فیچرڈ
May 31, 2021
سدا بہار پھل

ایک مسافر سخت گرمی کے موسم میں جنگل میں بنی جھونپڑی میں جس پر ناریل کے درختوں کا سایہ تھا ,پہنچا ،میزبان نے مسافر کو دودھ اور حلوہ نفیس برتنوں میں پیش کیا۔ مسافر نے پوچھا جنگل میں یہ چیزیں کہاں سے آگئیں؟ میزبان نے جواب دیا یہ سب ناریل کے بدولت ہے،میں کچھ ناریلوں سے پانی، پتوں سے حلوا، پکے ناریل سے دودھ, پھولوں سے چھت، ریشوں سے رسیاں اور ناریل کے تیل سے چراغ جلا کر روشنی حاصل کرتا ہوں۔یعنی فقط ناریل سے جینے کا سامان ہو گیا۔ناریل سدا بہار پھل ہے جو ہر موسم میں میسر ہوتا ہے۔ اس کے درخت ساحلی علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔

کچے ناریل عام طور پر زیادہ پسند کئے جاتے ہیں اور یہ فوائد کے اعتبار سے بھی زیادہ مفید ہیں یہ زود ہضم ہیں یعنی جلد ہضم ہو جاتے ہیں اور قدرتی طور پر پیاس بجھانے میں زبردست اثر رکھتے ہیں۔

ناریل پانی

ناریل پانی بھی بہت شہرت رکھتا ہے اور عوام میں پسندیدہ قرار پایا ہے۔ یہ پانی وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے اسے گرمی کے موسم میں خصوصا زیادہ استعمال کرنا چاہیئے کیونکہ گرمی میں ضائع ہونے والی توانائی کو فوری طور پر بحال کرتا ہے اور پیاس فوری ختم کر دیتا ہے ۔تازہ ناریل کاپانی ٹھنڈا ہوتا ہے مگر ضرورت ہو تو ریفریجریٹر میں ٹھنڈا کیا جاسکتا ہے۔

ناریل اور خوبصورتی

کیل مہاسوں اور چھائیوں کے لیے ناریل کی خام گری کو کدو کش سے رگڑ کر رس نکال لیں اور متاثرہ جگہ پر رات کو سوتے ہوئے لگائیں چند دنوں میں چہرہ چاند کی طرح دمکے گا۔ بالوں کو خشکی سکری سے محفوظ رکھنے کے لیے اور ملائم اور چمک دار بنانے کے لیے کیلے کے گودے میں ناریل کا تیل ملا کر آمیزہ بنائیں اور ہفتے بھر میں ایک مرتبہ ہیئر ماسک کے طور پر جڑوں میں لگائیں۔

ناریل کے چند فوائد

ناریل جگر اور اعصاب کو تقویت بخشتا ہے دماغ اور ہاضمہ قوی کرتا ہے اور اس کے استعمال سے گردے کی کمزوری کی شکایت ختم ہوجاتی ہے۔

احتیاط

کھانسی اور دمے میں ناریل سے پرہیز لازم ہے اور یہ قدر ثقیل ہوتا ہے۔خدا نے ہر چیز کے بے شمار فوائد رکھے ہیں اس کا شکر ادا کریں اور اس کی نعمتوں کا استعمال کریں مگر اعتدال کے ساتھ۔…..

2 comments on “سدا بہار پھل
Leave a Reply