بیکنگ سوڈا اور سرکہ سے موٹاپے اور معدے کی بیماریوں کا علاج

In عوام کی آواز
May 29, 2021
بیکنگ سوڈا اور سرکہ سے موٹاپے اور معدے کی بیماریوں کا علاج

ایپل سائیڈروینیگر اور بیکنگ سوڈا  دو ایسے قدرتی اجزاء ہیں جو انسانی جسم کی صحت برقرار رکھنے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ تقریبا 8000 سال پہلے مصری اقوام سرکے کا استعمال جراثیم کش دوا کےطور پہ کرتی تھیں۔ اس کے علاوہ بیکنگ سوڈا کا استعمال صابن میں بھی کیا جاتا تھا۔ اور بعد میں اس کو نظام انہظام کے  مسائل کو حل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا گیا۔

دانتوں کو چمکدار بنانے کے لیے ٹوتھ پیسٹس میں اس کا استعمال عام ہے۔ جسم کی بدبو کو دور کرنے کے لیے بیکنگ سوڈا اور کارن فلاور کو برابر مقدار میں ملا کےاستعمال کرنے سے تازگی کا احساس ہوتا ہے۔

ایپل سایئڈر وینیگر  یا سیب کا سرکہ ہر گھر میں موجود ہوتا ہے لیکن اس کا استعمال زیادہ تر چایئنیز کھانوں میں کیا جاتا ہے۔ حالانکہ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ احادیث میں اس کا ذکر موجود ہے۔ ہمارے پیارے نبی پاک حضرت محمدﷺ کے فرمان کے مطابق ” سرکہ کیا ہی عمدہ سالن ہے۔ اے اللہ سرکہ میں برکت عطا کر اس لیے کہ مجھ سے پہلے یہ تمام انبیاء کا سالن تھا۔”  اور یہ بھی فرمایا کہ ”جس گھر میں سرکہ ہو وہ گھر محتاج نہی ہے۔”  اس کا مستقل استعمال وزن کم کرنے میں موثر ثابت ہوتا ہے۔

آج جس طرح ہم آپ کو بیکنگ پاقڈر اور ایپل سائیڈر وینیگر کے استعمال کا طریقہ بتائیں گے اس سے آپ کو موٹاپا کم کرنے، معدے کی تیزابیت کو دور کرنے، جسم کے خلیوں کی مرمت کرنے ، اور گردوں کی صفائی میں  کافی مدد ملے گی۔ لیکن بلڈ پریشر اورشوگر کے مریض اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیرہرگز استعمال نا کریں۔

اجزاء

ایک کپ یا 250 ملی لیٹر نیم گرم پانی

ایک کھانے کا چمچ ایپل سائیڈر وینیگر

ایک چوتھائی کھانے کا چمچ  بیکنگ پاوڈر۔ یاد رہے کہ بیکنگ سوڈا استعمال نہی کرنا بیکنگ پاوڈ ر لینا ہے۔

ترکیب استعمال

نیم گرم پانی میں ایپل سائیڈر وینیگر اور بیکنگ پاوڈر کو مکس کر لیں اور خالی پیٹ صبح نہار منہ ااستعمال کریں ۔ مہینے کے 15 دن استعمال کریں اور 15 دن وقفہ دیں۔ اس کے بعد پھر 15 دن استعمال کریں۔  اس کے تقریبا آدھے گھنٹے بعد اپنا معمول کا ناشتہ کریں۔ انشاءاللہ اس کے چند دنوں کے استعمال سے ہی آپ کو بہت سے جسمانی فوائد حاصل ہوں گے۔ آپ اس میں حسب ذائقہ شہد بھی ڈال سکتے ہیں۔

/ Published posts: 2

I am a Content Writer, Blogger, Article and Thesis writer. Plz Support me ????