حلال رزق

In اسلام
May 08, 2021
حلال رزق

اے ابن آدم اپنے دل کے کانوں سے غوروفکر کر جو کام تو اندھیرے میں یا مخلوق سے چھپ کر کرتاہے اللہ تعالیٰ جل شانہ تیرا وہ کام بھی دیکھ رہا ہے وہ سینوں کی بات کو اور دلیل کو جانتاہے مجاہدہ کر اپنے نفس کو باز رکھ ہر کام کرتے وقت یقین کے ساتھ سمجھ کہ اللہ تعالیٰ مجھے دیکھ رہا ہے اور جزا وفلاح کام پر ہی منحصر ہے کہ جس چیز کا تو خود بیج بوئے گا وہ اُگے گا اور اس کا ہی پھل ہوگالہٰذا اپنے اعضاء کو اور زبان کو نیک کام اور حلال رزق کی طرف لگا۔

سیدنا غوث اعظم قول مبارک :
سید نا عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ فتوح الغیب میں آپ نے فرمایا:
اہل مجاہد ہ ومحاسبہ اولولعزم لوگوں کی دس خصلتیں ہیں جن پر انہوں نے مداومت کی اور جب ان خصائل کو خدا کے حکم سے قائم اور مضبوط کرلیا توبلند مرتبوں پر پہنچ گئے ۔

پہلی خصلت یہ ے کہ بندہ سہوا جھوٹ سچ پر خدا کی قسم نہ کھائے اور جب اس خصلت کو اپنی ذات میں مضبوط کرلیا اور اپنی زبان کو عادی بنا لیا تو یہ عادت سہوا قصدا قسم کھانے کو چھوڑوادے گی اور جب وہ عادی ہو گیا تو اللہ اس پر انوار کے دروازوں میں سے ایک دروازہ کھول دے گا اوروہ دل میں