Skip to content
  • by

پکا وعدہ

“جان آپ کبھی دور تو نہیں ہوں گے نا؟
نہیں ایسا سوچنا بھی مت..
“کبھی چھوڑ کر تو نہیں جائیں گے نا؟”
نہیں پگلی کبھی بھی نہیں..
“وعدہ؟”
پکا وعدہ میری گڑیا..
“اگر چھوڑ گئے تو؟”
اب میں دانت بھی توڑ دوں گا.. پکا وعدہ کیا ہے نا میری جان..  کبھی نہیں چھوڑوں گا.. !!

میں اور وہ روزانہ یہ بات کیا کرتے اور خود کو ہمیشہ کے لیے ایک ساتھ تصور کر لیتے..  ہمیں ایک دوسرے سے انتہا کی محبت تھی. وہ میرے پیچھے پاگل اور میں ان کے… لڑتے جھگڑتے لیکن ایک دوسرے سے کیا گیا وعدہ نبھا جاتے. میں جتنی بھی ضدی تھی مگر ان کی ہر بات سر جھکا کر مان لیا کرتی تھی.. اور وہ انتہائی غصے والے ہونے کے باوجود میرے لیے بالکل میرے جیسے بن جاتے…!

ایک روز ایسے ہی چھوٹی سی لڑائی ہو گئی. میں روٹھ گئی مجھے لگا کہ ہمیشہ کی طرح یہ مجھے منا لیں گے. لیکن میرے ہوش تو تب ٹھکانے آۓ کہ جب منانے کی بجاۓ انھوں نے غصہ کیا اور ساتھ ہی الزام بھی لگا دیے. ان کو معلوم بھی تھا کہ ان کی جان صرف ان سے محبت کرتی ہے. پھر بھی ایسے کیا انھوں نے….  میں نے یہ بات سنی تو بس موت تک جا پہنچی..اس سے پہلے کہ ان کو کچھ کہتی انھوں نے فیصلہ سنایا کہ میں کسی اور سے محبت کرتا ہوں اور تم جیسی لڑکی میرے قابل ہی نہیں ہے… وغیرہ وغیرہ.. ان کو نہ دو سال کی محبت یاد رہی نہ وہ روزانہ کے وعدے..
وہ تو جیسے مجھے چھوڑنے کا بہانا ہی ڈھونڈ رہے تھے.

میں کچھ نہ کہہ سکی. بس یہی سوچنے لگی کہ میں کتنی پاگل تھی. اگر انھوں نے بول دیا کہ “پکا وعدہ ” تو میں نے یقین بھی کر لیا. بنا کسی ثبوت کے…  کیا لوگ اتنے گھٹیا بھی ہو سکتے ہیں کہ “پکا وعدہ ” اور اپنی محبت کے سر کی کھائی قسمیں توڑ دیں جھوٹی کر دیں.. ان کا ضمیر ملامت نہیں کرتا کیا؟؟

یہی سب سوچا اور دل چاہا کہ چیخ چیخ کر بولوں… کہاں گۓ وہ آپ کے پکے وعدے؟ کہاں گئی وہ قسمیں؟ کہاں گئی وہ محبت وہ ساری ساری رات جاگ کر کی گئیں باتیں… ابھی کچھ کہنے ہی لگی تھی کہ پروفائل فوٹو اور لاسٹ سین غائب ہو گیا… یعنی کہ بلاک…!!  دل میں تیزی سے اک لہر اٹھی اور چند لمحے بعد دل کرچی کرچی ہو گیا ایسے لگا کہ جیسے کوئی ٹوٹ گیا ہو… کسی کا مان.. کسی کا دل.. اور کسی کا پکا وعدہ…..!!!!!!

¤¤¤¤¥¤¤¤¤

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *