ایک طوطے کی کہانی

In افسانے
January 20, 2021

ایک طوطے کی کہانی

ایک آدمی نے طوطا پال رکھا تھا_وہ طوطے کو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتا تھا_طوطا بھی آدمی سے بہت مایوس ہو چکا تھا اور اپنے ملک کے علاوہ کسی دوسرے کے ہاتھ سے کھانا نہیں کھاتا تھا _ایک دن ایک بلی نے طوطے پر حملہ کردیا_آدمی نے جب طوطے کی آواز سنی تو بھاگا مگر جب وہ آیا_ادھر پہنچا تو بلی طوطے کو لے کر جا چکی تھی_آدمی ادھر ہی غش کھا کر گر پڑا_

آدمی کو جلدی سے ہسپتال منتقل کیا گیا اور دو دن بعد آدمی کو ہوش آیا_جب اسے ہوش آیا تو دوستوں نے کہا:کہ تم بھی کتنے بے وقوف ہو،ایک پرندے کے لیے بے ہوش ہو گئے_اس طرح کے تو ہزاروں پرندے مارکیٹ میں دستیاب ہیں_آدمی نے کہا :میں طوطے کے لیے بالکل ہی بے ہوش نہیں ہوا میں تو اپنے انجام کو دیکھ کر ڈر گیا ہوں دوستوں نے کہا_کے اپنے انجام سے کیسے ڈر گئے؟آدمی نے کہا:میری ایک بات غور سے سنو اور اپنے پلے باندھ لو_جب میں نے طوطا خریدنا تھا تو میں نے طوطے کو بہت اچھی اچھی باتیں سکھائی تھیں_

میں نے طوطے کو کلمہ بھی سکھایا_طوطے کو کلمہ اتنا پسند آیا کہ طوطا ہر وقت کلمہ کا ورد کرنے لگا_صبح ہو یا شام طوطا ہر وقت کلمہ ہی پڑتا تھا_طوطے کی دیکھا دیکھی میں بھی کثرت سے کلمہ پڑھنے لگ گیا_اس دن طوطا زبان سے کلمہ پڑھ رہا تھا مگر جیسے ہی بلی نے اس پر حملہ کیا تو طوطا کلمہ بھول گیا اور ٹائیں ٹائیں کرنے لگ گیا_اس بات نے میرے دل پر ایک گہرا اثر ڈالا_میں تو اس لیے غش کھا کر گر پڑا کہ جب مجھ پر موت کا حملہ ہو گا تو کہیں میں بھی کلمہ پڑھنا بھول نہ جاؤں_ مجھے تو اپنی فکر ہونے لگی کہیں میں بھی طوطے کی طرح ٹائیں ٹائیں کرنا شروع کر دوں کیوں کہ وہ ایک بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے_

اور بہت قسمت والے لوگ ہی اس اپنے رب کو یاد کر پاتے ہیں