منگل کے روز لاہور میں کوٹ لکھپت کےا علاقے میں ایک شادی شدہ جوڑے کو ان کے گھر پر ہی قتل کر دیا گیا۔ان کے بیٹے حنان نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر میں نہیں تھے جب انہیں قتل کیا گیا تھا ، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اہلیہ اپنے گھر کی دوسری منزل پر افطاری تیار کررہی تھیں جب حملہ ہوا۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ ادریس اور اس کی اہلیہ 58 سالہ نگہت کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے کہا کہ وہ تمام زاویوں سے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ ایک افسر نے ریمارکس دیئے ، “حیرت نہیں اگر جوڑے کو کسی املاک کے تنازعہ یا ڈکیتی کے دوران یا کسی قریبی رشتے دار کے ذریعہ قتل کیا گیا ہو۔”