نشے کی عادی ایک انسان جس پر اللہ کی لعنت ہے

In دیس پردیس کی خبریں
January 11, 2021

. نشہ وہ زہر ہے جو انسان کو بالکل برباد اور نچوڑ کے رکھ دیتا ہے۔اس کو نہ دین کی خبر ہوتی ہے نہ دنیا کی وہ اپنی مستی میں مگن رہتا ہے نشے کی حالت میں وہ اپنے بھائی بہن کو بھول جاتا ہے۔پھر اس کے اپنے لوگ اور رشتہ دار اس سے منہ پھیر لیتے ہیں۔نشہ انسان اور انسانیت کو برباد کر دیتا ہے نشے کرنے والے کسی جانور سے کم نہیں ہوتا ۔نشہ کرنے کے بعد وہ اپنے بہن اور ماں میں فرق نہیں کر پاتا۔

نشہ کرنے والا وہ بدبخت ہوتا ہے جب وہ نشہ کرے تو اس کا ایمان اس کے سر کے اوپر لٹک رہا ہوتا ہے نشہ کرنے والا دن بہ دین اپنے آپ کو مار رہا ہوتاہے نشہ ہمارے معاشرے کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے یہ نشہ ہمارے نسلوں کو تباہ کر رہی ہے۔ہمیں اس نشہ آور چیزوں کو بیچنے والوں کو روکنا ہوگا۔ نہیں تو کل کو ہمارے گھر سے کوئی بھی ایک بچہ یا افراد نشے کے چپیٹ میں آسکتا ہے۔اس نشیں نے ہمیں دین سے دور کر دیا ہے۔دین ہماری رہنمائی کرتا ہے کہ برائی سے بچو۔پر ہم آج اس دین سے دور ہیں۔نشے کرنے والے پر اللہ تعالی لعنت بھیجتا ہے۔نشہ کرنے والا جنت کی خوشبو سے محروم رہے گا۔اگر کوئی شخص نشے کی حالت میں مر جاتا ہے اس کا ایمان بھی مر جاتا ہے۔اسی لئے میرے بھائی اور بہنوں نے نشے سے بچے رہے۔اور دین کی رہنمائی حاصل کرے دین ہمیں بہت اچھی اچھی راہ دکھاتے ہیں۔دین پر عمل کرنے والے کبھی بھٹک نہیں سکتے یہ دنیا فانی ہے جس نے اس کو اپنایا اس نے اپنے لئے جہنم کو پا لیا

میرے مسلمان بھائیو آپ دین کے دامن کو پکڑے رکھے۔اور اس نشے سے پاک رہیے ۔ایک شرابی جب شراب پی کے زنا کرتا ہے تو اس کا ایمان اس کے سر کے اوپر لٹک رہا ہوتا ہے۔اور اس کا ایمان اسے یہ کہتا ہے کہ جب تک فارغ نہیں ہو جاتا تب تک میں نہیں آسکتا اگر اسی حالت میں وہ مر جاتا ہے تو اس کا ایمان بھی اس کے ساتھ چلا جاتا ہے۔ہمیں یہ وعدہ کرنا چاہیے کہ ہم نشے والے چیزیں کو نہ دیکھیں گے نہ اپنے قریب اس سے بھٹکنے دیں گے۔اس نشے کو اپنے ملک سے باہر پھینکیں گے ہم اپنا ملک پاکستان کو نشے سے پاک کر دیں گے انشاءاللہ ۔ پاکستان زندہ باد کا نعرہ ہمیشہ بلند رہے۔