Skip to content

پی آئی اے نے اپنے ملازمین کو 22,000 سے زائد مفت ٹکٹس دیئے۔

پی آئی اے نے اپنے ملازمین کو 22,000 سے زائد مفت ٹکٹس دیئے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے پی ٹی آئی حکومت کے گزشتہ تین سالوں میں اپنے افسران اور ملازمین کو 22,600 سے زائد ٹکٹیں دیں۔

قومی ایئرلائن نے 2019 میں 147 ارب روپے، 2020 میں 95 ارب روپے اور سال 2021 میں 86 ارب روپے کمائے اور 2019 میں 174.55 ارب روپے، 2020 میں 38.88 ارب روپے اور 2021 میں 35 ارب روپے خرچ کیے۔

پی آئی اے حکام کو 19500 اندرون ملک اور 3000 بیرون ملک مفت پروازوں کی سہولت دی گئی۔ سال 2020 میں پی آئی اے افسران کو 8286 مفت ٹکٹس، 2021 میں 7067، جب کہ اس سال ستمبر تک 7249 مفت ٹکٹس تقسیم کیے گئے۔

سعد رفیق نے پی ٹی آئی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بغیر میرٹ کے لوگوں کو بھرتی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *