کیا آپ قید کے دوران اسٹیبلشمنٹ سے ملے؟ صحافی کا عمران خان سے سوال

کیا آپ قید کے دوران اسٹیبلشمنٹ سے ملے؟ صحافی کا عمران خان سے سوال

کیا آپ قید کے دوران اسٹیبلشمنٹ سے ملے؟ صحافی کا عمران خان سے سوال

جیو نیوز کے نمائندے حیدر شیرازی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے آنے والے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ قید کے دوران اسٹیبلشمنٹ سے ملے؟

اس سوال کا عمران خان نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے جواب دیا۔

صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ ڈٹے ہیں یا ڈیل کر لی ہے؟

اس سوال کا جواب دینے کے بجائے عمران خان مسکرا دیئے۔

صحافی نے پھر عمران خان سے سوال کیا کہ آپ کی خاموشی کو سمجھیں، کیا ڈیل ہوئی ہے؟

عمران خان نے منہ پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔

عمران خان بائیو میٹرک کروانے کے بعد ڈائری برانچ سے باہر آئے تو کیمروں کی طرف دیکھا اور انگلیوں سے فتح کا نشان بنایا۔

/ Published posts: 3255

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram