مشکلات تقریباً سب ہی کی زندگی کا حصہ ہیں۔کوئی بھی اس سے پیچھا نہیں چھڑا سکتا۔تاہم کچھ نکات کو سمجھ کر ہم اپنی زندگی کی مشکلات کا آسانی سے سامنا کر سکتے ہیں۔اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ زندگی کی مشکلات سے فرار کا کوئی راستہ ہے تو یہ آپ کی خام خیالی ہے اور اسے آپ کی ذہنی ناپختگی ہی سمجھا جائے گا۔اس کے علاوہ بہت سے لوگ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ساری مشکلات ان کی ہی زندگی میں بھری پڑی ہیں اور دوسرے لوگوں کی زندگی میں تو مشکلات کا وجود ہی نہیں۔
یہ دونوں باتیں سراسر غلط ہیں اور ان کا حقیقی زندگی سے کوئی تعلق نہیں۔مگر زیادہ تر لوگ اسی غلط فہمی میں ساری زندگی گزار دیتے ہیں اور ان کو پھر بھی سمجھ نہیں آتی کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے جیسا وہ سوچ رہے ہیں۔تاہم کچھ ایسے بھی لوگ دنیا میں ضرور موجود ہیں جو کہ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ مشکلات زندگی کا دوسرا نام ہے اور مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کرنے والے ہی زندگی میں کامیاب ہوتے ہیں اور وہ زندگی کے ہر میدان میں اپنی فتح کے جھنڈے گاڑتے ہیں اور ثابت کرتے ہیں کہ مشکلات کا سامنا کرنے سے ہی وہ حل ہوتی ہیں۔مشکلات سے فرار ہو کر مشکلات حل نہیں ہوتیں۔لہذا ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا چاہیے اور ان سے بالکل بھی گھبرانا نہیں چاہیے۔کیونکہ ہر مشکل ہمیں کوئی نا کوئی سبق سکھا ہی جاتی ہے۔
اس لیے کہا جاتا ہے کہ زندگی میں کامیاب ہونا تن آسان لوگوں کا کام نہیں بلکہ جو بہادری کے ساتھ زندگی کی ہر مشکل کا سامنا کر پائیں یہ ان ہی لوگوں کا کام ہے۔اب بات یہاں پر یہ آتی ہے کہ مشکلات کو فیس کیسے کریں تو یہ بھی کوئی مشکل کام نہیں بس آپ کے ارادہ باندھنے کی دیر ہے اور آپ خود اپنی آنکھوں سے اپنی مشکلات کو حل ہوتا ہوا دیکھیں گے۔لیکن اس کے لیے آپ کو اپنے اندر موجود قوت ارادی کو بڑھانا ہوگا کیونکہ مظبوط قوت ارادی کے بغیر آپ مشکلات کا سامنا نہیں کر سکتے۔
لہذا اپنی قوت ارادی کو طاقت ضرور دیں۔بلکہ اگر اس کے لیے آپ کو مشقیں بھی کرنی پڑھیں تو ضرور کریں۔کیونکہ قوت ارادی مشکلات کا سامنا کرنے میں آپ کی بہت زیادہ مددگار ہوتی ہے اس لیے اسے بالکل بھی معمولی چیز خیال نا کریں اور اسے بڑھانے کی حسبِ توفیق کوشش ضرور کریں۔اگر آپ مشکلات کا سامنا کرنا سیکھ گئے تو پھر آپ کے لیے زندگی کسی گلستان سے کم نہیں ہو گی اور اس دن سے آپ اپنی زندگی کا لطف سہی سے لینا شروع کر دیں گے۔
نیوز فلیکس 02 مارچ 2021
کمال کا آرٹیکل تھا آپ کا
اچھا شکریہ
سچ مچ بہت ہی پرفیکٹ آرٹیکل تھا
ok thanks
یار کیسے لکھتے ہو آپ اتنا اچھا آرٹیکل
کیا آرٹیکل تھا اف
شکریہ جناب
پڑھتا رہ گیا میں تو
شکریہ آپ کا
بہت بہت شکریہ
Thank you so much
I am very happy to say that your coment is actually is inspired me ti i write more
جمیل صاحب شکریہ آپ کا