بانی عثمانی سلطنت ، عثمان خان 1258 ء کو سغوت میں پیدا ہوۓ ۔ وہ 1288ء میں اپنے والد ارطغرل کی وفات کے بعد تخت نشین ہوا ۔ وہ بڑی صلاحیتوں کے مالک اور حکومت چلانا جانتے تھے۔ ابن بطوطہ نے ان کے بارے میں لکھا ہے کہ : ” عثمان خان کا سیاسی مشغلہ یہ تھا کہ وہ ظالموں سے برسر پیکار ہوتے اور ان کے ساتھیوں کو قتل کر دیتے ” مورخین کے مطابق عثمان خان کا دور دو حصوں میں شامل ہے اس کا پہلا دور 1288ء سے شروع ہوکر 1300ء میں ختم ہوتا ہے ۔
اس بارہ سالہ عہد میں عثمان کی حیثیت ایک ماتحت سردار کی سی تھی ۔اس نے اس دور میں کچھ علاقوں پر حملے کرکے اپنے سلطنت کو وسعت دی ۔عثمان خان کا دوسرا دور 1300ء سے شروع ہوکر 1326 ء میں ختم ہوتا ہے ۔اس دور میں اس نے آزاد حکمران کے طور پر کارنامے انجام دیئے ۔ عثمان خان بڑے فیاض ، رحم دل اور سچے مسلمان تھے ۔
نیوز فلیکس 27 فروری 2021